انہوں نے کہا کہ ایسے نامساعد حالات میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ عہدیداران پر اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ نیز، افسران کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم اسپرٹ اور باہمی ہم آہنگی قائم کرکے اپنے کام انجام دینے ہوں گے تاکہ موجودہ دور میں ہم اس ضلع کے تمام رہائشیوں کو اس عالمی وباء سے بچا سکیں۔
نریندر بھوشن نے کہا کہ محکمہ صحت کی انتظامیہ اور دیگر تمام متعلقہ افسران کو اپنے فرائض کے دوران سب سے پہلے اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ جب افسران صحت مند رہیں گے تب ہی شہریوں کو تحفظ فراہم کر سکیں گے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ جہاں تک ان کا مطالعہ ہے، اس نازک وقت پر اگر ہم 6 گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو کوارنٹین کر دیں تو اس عالمی وبائی بیماری کو روکنا ممکن ہوگا۔ تمام افسران کو اپنا کام معمول سے زیادہ مضبوطی سے انجام دینا ہوگا، تب ہی ہم اس پر قابو پا سکیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس عالمی وباء کو روکنے کے لیے پوری ذمہ داری محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ پولیس اور دیگر محکمہ جاتی افسران کو ان کی مدد کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ تمام افسران کو باہمی ہم آہنگی قائم کرکے موجودہ حالات میں کام کرنا ہوگا۔
انچارج آفیسر نے یہ بھی کہا کہ محکمہ صحت کے عہدیداروں کو آنے والے حالات کی بنیاد پر تیاری کرنی ہوگی۔ لہذا، تمام متعلقہ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اپنا ایکشن پلان تیار کریں اور اسے حتمی شکل دیں تاکہ تمام ضلعی باشندوں کو کووڈ۔19 عالمی وباء سے بچایا جا سکے۔