کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے صحافیوں کی تنظیم نے افطار پارٹی کو منسوخ کر دیا۔ افطار پارٹی کی رقم غریبوں میں 'عید کٹ' کے نام سے تقسیم کیا۔
دراصل 'اتر پردیش ضلع مانیتہ پراپت صحافی ایسوسی ایشن' ہر برس رمضان المبارک کے موقع پر ہوٹل رائل کیفے میں افطار پارٹی کا احتمام کرتی تھی لیکن اس کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہے۔
لہذا ایسوسی ایشن نے فیصلہ لیا ہے کہ اس رقم کو غریب مسکینوں کو 'عید کٹ' کے نام سے تقسیم کر دیا جائے تاکہ وہ لوگ بھی عید کے دن اپنے گھروں میں اچھا کھانا بنا سکیں۔
وہیں لکھنؤں میں قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے غریبوں کو راشن کٹ تقسیم کیا۔ اس کے بعد اعتراف کے محلوں میں راشن کٹ تقسیم کرنے کے لئے گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
![ضرورت مندوں کو راشن کٹ تقسیم، نہیں ہوگی افطار پارٹی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-luc-03-eidkit-visbyte-7204798_13052020114721_1305f_00628_528.jpg)
صحافیوں سے بات چیت کے دوران مولانا خالد رشید فرنگی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'جو بھی حضرات رمضان المبارک میں افطار پارٹی کرتے تھے، وہ اس بار پارٹی نہ کر کے اس رقم کو غریب، مسکین، مزدوروں میں تقسیم کردیں تاکہ ان کی ضروریات پوری ہو جائے، اس کا انہیں ثواب ملے گا۔'
کورونا وائرس کے سائے میں اس بار رمضان المبارک کا آغاز ہوا، تبھی سے علمائے کرام نے یہ اپریل جاری کیا تھا کہ جو لوگ افطار پارٹی کرتے تھے۔ اس بار اس رقم کو غریب، محتاج اور ضرورت مندوں میں تقسیم کر دیں۔ اللہ اس کا ثواب انہیں دے گا۔