ETV Bharat / state

بہرائچ: غریبوں میں راشن کٹ تقسیم

بہرائچ میں درگاہ حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے غریب عوام میں راشن کٹ تقسیم کی گئی ہے۔

غریبوں میں راشن کٹ تقسیم
غریبوں میں راشن کٹ تقسیم
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 5:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بہرائچ میں کوروناوائرس سے بچاؤ اور ملک گیر پیمانے پر لاک ڈاؤن ہے، اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ جو روزانہ مزدوری کرتے ہوئے روزہ مرہ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، انھیں بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسے میں ضلع بہرائچ میں حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کی انتظامیہ کمیٹی نے ان غریب افراد کی مدد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

کمیٹی نے ان غریب مزدور لوگوں میں ضروری اشیا جیسے چاول،دال سبزی وغیرہ تقسیم کیا ہے۔ موجودہ حالات میں کورونا وائرس جیسی خطرناک وبا سے عوام میں خوف کا ماحول ہے تو دوسری جانب ضروری اشیاء چاول، دال، سبزی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

بہرائچ میں درگاہ حضرت سید سالار مسعود غازی رحمۃاللہ کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے غریب عوام میں راشن کٹ تقسیم کی گئی ہے

ایسے میں وہ طبقہ جو یومیہ مزدوری کرکے اپنی روزی روٹی کا انتظام کرتا ہے، وہ اب کام پر نہیں جاسکتا، جس کی وجہ سے ضروری اشیا کی خریداری کے لیے ان کے پاس رقم نہیں ہے۔

ایسے مشکل وقت میں درگاہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر سید شمشاد احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں بہرائچ کے مختلف علاقوں میں مفت راش کٹ تقسیم کیا گیا ہے، اور درگاہ احاطے میں موجود غرباء کو کھانا کھلانے کا کام کیا جا رہا ہے-

اس موقع پر عبدالرحمن عرف بچے بھارتی، دلشاد احمد ایڈووکیٹ ،عظمت اللہ گردارو، سید علی بابا، ماسٹر محمد اسحاق عرف مجن، وسیم مکرانی، مقصود رائینی، محمد عارف اور محفوظ الرحمن کے علاوہ تمام اراکین و ملازمین موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.