ETV Bharat / state

عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے لکھنؤ میں مفت چشموں کی تقسیم - Amber Foundation Distribute Spectacles

عنبر فاؤنڈیشن نے لکھنؤ میں بچوں میں سینکڑوں چشمے مفت تقسیم کیے، کلکٹر بٹیا ابھیان کے لیے سولہ غریب بچیوں کو عنبر فاؤنڈیشن نے منتخب کیا تھا۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈر وزیر برائے اقلیتی امور دھرم پال سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی غریب مسلم بچوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ Amber Foundation Distribute Spectacles

عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے لکھنؤ میں مفت چشموں کی تقسیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 7:39 PM IST

عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے لکھنؤ میں مفت چشموں کی تقسیم

لکھنؤ: عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد کیے گئے چشموں کی مفت تقسیم کے پروگرام میں سینکڑوں چشمے مفت تقسیم کیے گئے، ساتھ ہی عنبر فاؤنڈیشن نے کلکٹر بٹیا ابھیان کے لیے سولہ غریب بچیوں کو منتخب کیا۔ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوشاں عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ایک تقریب آج لکھنؤ کے یونیٹی کالج میں منعقد ہوئی جس میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اتر پردیش کے وزیر برائے اقلیتی امور دھرم پال سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ سرکار ہر لمحہ سماج کے مختلف طبقوں کی بہتری کے لیے کوشش میں لگی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک بیان کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے غریب مسلم بچوں کی تعلیم کی بات کرتے ہوئے ایک بار کہا تھا کہ وہ غریب مسلم بچوں کو ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

BJP Minority Morcha on Muslims 'مودی مسلمانوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں لیپ ٹاپ چاہتے ہیں'

عنبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس کے بہترین کاموں کا ذکر کرتے ہوئے جنھوں نے لکھنؤ اور اطراف کے تیس ہزار غریب افراد کی آنکھوں کا مفت جانچ اور مفت چشمہ بنوانے اور تین ہزار افراد کی آنکھوں کا مفت آپریشن کروانے کا عہد لیا ہے، دھرم پال سنگھ نے کہا کہ خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے چشمہ چاہیے، چشمہ سے نگاہ بہتر ہوگی، اور نگاہ بہتر ہونے سے راہ ملے گی۔ کیا کریں اور کیسے کریں، یہ نگاہ جب بہتر ہوگی تب معلوم ہوگا۔ دھرم پال سنگھ نے کہا کہ عنبر فاؤنڈیشن کی کارکردگی اس لیے مزید اہم ہے کیوں کہ بصیرت سے روشن مستقبل تک مہم کے تحت یہ ہزاروں افراد کی بینائی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے جو ان کی زندگی میں بڑا تبدیلی لائے گی۔

اس موقع پر عنبر فاؤنڈیشن کے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے وفا عباس نے بتایا کہ عنبر فاؤنڈیشن کا ہدف مسلسل غریبوں کی بہتری کی فکر کرتے ہوئے دراصل ملک کو بہتر بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 'ملک وشو گرو' بننے کی راہ پر گامزن ہے اور ان کی خواہش ہے کہ جب ملک اس مقام پر پہنچے تو اس وقت سماج کا ہر طبقہ اس میں شامل ہو۔ پروگرام میں عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے بارہ سو غریب گھر کے افراد کو مفت چشمہ دیا گیا۔ عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے چلائے جا رہے پروگرام کلکٹر بٹیا ابھیان کے تحت منتخب کی گئی سولہ لڑکیوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جن کی دھیے آئی اے ایس کوچنگ میں تعلیم کا تمام خرچ عنبر فاؤنڈیشن اٹھائے گی۔

پروگرامیں توحید المسلمین ٹرسٹ کے سیکریٹری نجم الحسن رضوی، اِرا میڈیکل کالج کے وائس چانسلر ڈاکٹر عباس علی مہدی، ممبر ودھان پریشد برچیش سنگھ پرنسو، یونیٹی کالج کے ہیڈ کلب سبطین نوری اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ل دھرم پال سنگھ نے کلیریٹی آئی سائیٹ کے مالک ڈاکٹر ندیم مصطفیٰ کو عنبر فاؤنڈیشن کے تین ہزار لوگوں کی آنکوں کا مفت آپریشن کرانے کی کوشش میں مددگار بننے کے سبب عنبر رتن انعام سے نوازا۔ ڈاکٹر ندیم مصطفیٰ اور ان کی ٹیم نے کئی درجن افراد کی آنکھوں کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

عنبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین وفا عباس کا کہنا ہے کہ اس تمام کام کے پیچھے وزیر دفاع اور لکھنؤ سے ایم پی راجناتھ سنگھ ان کی راہ نمائی کرتے رہتے ہیں۔ گذشتہ دنوں میں راجناتھ سنگھ عنبر فاؤنڈیشن کے مختلف پروگراموں میں شرکت کرتے رہے ہیں اور عنبر فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف بھی ہر موقع پر کرتے رہے ہیں۔ وفا عباس کا کہنا ہے کہ جب بھی ان کی ملاقات راجناتھ سنگھ جی سے ہوتی ہے، وہ غریبوں کے بیچ ہو رہے کاموں میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.