ETV Bharat / state

Distribution of blankets and warm clothes الفلاح ہیومنٹی کی جانب سے غریبوں اور محتاجوں کے درمیان کمبل اور گرم کپڑے تقسیم - گرم کپڑے اور کمبل تقسیم

دہلی،یوپی،بہار،راجستھان سمیت شمالی ہند ان دنوں شدیدسردی کی زد میں ہے۔ غریب اور بے سہارا افراد کو سردی کی وجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فلاحی تنظیموں کی جانب سے غربا کے درمیان کمبل تقسیم کئے جارہے ہیں

کمبل اور گرم کپڑے تقسیم
کمبل اور گرم کپڑے تقسیم
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 4:24 PM IST

شمالی بھارت میں آج کل سردی کا قہر جاری ہے۔قومی دارالحکومت بھی اس کی زد میں ہے۔ایسے میں مخیر حضرات آگے بڑھ کر غریب اور مستحق افراد کی امداد کو یقینی بنا رہے ہیں۔اس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت الفلاح ہیومینٹی کونسل تنظیم نے آج ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے سیکٹر 12 کے ٹی بلاک میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کئے ۔اس موقع پر منعقد پروگرام میں میں ڈاکٹر معظم (سابق IES آفیسر) بطور مہمان خصوصی اور سید مہدی حسن نقوی (سابق سیل ٹیکس کمشنر) شریک ہوئے۔مذکورہ تنظیم کی طرف سے کمبل اور گرم کپڑے حاصل کرنے والوں نے تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور تنظیم کے کام کو سراہا۔

کمبل اور گرم کپڑے تقسیم

اس موقع پر تنظیم کی قومی صدر ڈاکٹر زینت انصاری نے کہا کہ یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو بلا تعصب رنگ و نسل، مذہب اور انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محتاجوں،غریبوں ، یتیموں اور ضرورت مندوں کی معاونت ، حاجت روائی اور دلجوئی کرنا دین اسلام کا بنیادی درس ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے،ان کے ساتھ تعاون کرنے، ان کے لیے روزمرہ کی ضرورت کی اشیاءفراہم کرنے کو دین اسلام نے کار ثواب اور اپنے ربّ کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سردی بہت ذیادہ ہے۔ لوگ اس سردی میں سڑکوں پر سردی سے لڑ رہے ہیں، ہم نے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔

ڈاکٹر معظم نے کہا کہ دوسروں کی خیر خواہی اور مدد کرکے حقیقی خوشی اور راحت حاصل ہوتی ہے جو اطمینان قلب کے ساتھ ساتھ رضائے الٰہی کا باعث بنتی ہے ۔

سید مہدی حسن نقوی نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا ، ان کی دعائیں لینا کسی عبادت سے کم نہیں۔ لیکن خدا ان سے خوش ہوتا ہے جو ان کی پریشانیوں اور ان کے درد کو سمجھتے ہیں ، اور ان کے دکھ درد میں شامل ہو کر خوشیاں بانٹتے ہیں۔
اس موقع پر دلشاد انصاری، محمّد زہیر حسن، محمد عرفان، میانک یادو، ویہان ٹام، رخسار و دیگر کارکنان موجود تھے۔

مزید پڑھیں:پورے شمالی ہندوستان میں سردی کا قہر جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.