ETV Bharat / state

جونپور: ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم - راشن کٹ تقسیم

اتر پردیش کے جونپور میں کوتوالی مچھلی شہر حلقہ کے محلہ قضیانہ،چوہٹا،مہتوانہ میں جن سیوا فاؤنڈیشن کی جانب سے محتاجوں میں کمبل تقسیم کیے گئے۔

جونپور: ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم
جونپور: ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 7:54 AM IST

جن سیوا فاؤنڈیشن کے صدر حافظ نعمت قریشی نے کہا کہ بے سہاروں کی خدمت کرنا اللّٰہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل ہے۔

اتر پردیش کے جونپور میں کوتوالی مچھلی شہر حلقہ کے محلہ قضیانہ،چوہٹا،مہتوانہ میں جن سیوا فاؤنڈیشن کی جانب سے محتاجوں میں کمبل تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر جن سیوا فاؤنڈیشن کے صدر حافظ نعمت قریشی نے کہا کہ بے سہاروں کی خدمت کرنا اللّٰہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے بعد ان کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر قلبی سکون ملتا ہے۔

انہوں نےکہا کہ وہ ہمیشہ معاشرے کے غریب طبقے کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آج متعدد محلوں میں جن سیوا فاؤنڈیشن کی ٹیم نے غریبوں میں کمبل تقسیم کیے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں جن سیوا فاؤنڈیشن کے ذریعہ غریب اور نادار افراد میں 3 ماہ تک مسلسل راشن کٹ تقسیم کیے گئے۔اور جن سیوا فاؤنڈیشن کے ذریعہ خون کے عطیے کا کام کیا گیا۔ اب تک کل 38 مریضوں کو خون کا عطیہ کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.