ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے تال کٹورہہ علاقے میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب کھانے کی پیکیٹ میں نانویج کا آئیٹیم ملا۔
واضح رہے کہ اس معاملے میں مقامی لوگوں نے 112 ڈائل کیا اور پولیس کو اطلاع دی، اور موقع پر پہنچی پولیس اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کررہی ہے۔
منیشور پورم کی رہائشی بٹو دیوی نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے دو نامعلوم افراد اسے کھانا دے جاتے تھے، یہ (نامعلوم) لوگ بٹو سمیت محلے کے لوگوں کو بھی کھانا تقسیم کرتے تھے۔
واضح رہے کہ حسب معمول نامعلوم افراد نے جمعرات کو بھی بٹو کو 15 کھانے کے پیکیٹز تقسیم کرنے کے لیے دیے، جو بٹو نے علاقے کے لوگوں میں بانٹ دیئے۔
جب مقامی لوگوں نے کھانے کا پیکٹ کھولا تو اس میں روٹی چاول کے علاوہ نانویج نکل، یہ دیکھ کر لوگوں میں ہلچل مچ گئی۔ اور انہوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا، اور بِٹو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا۔
واضح رہے کہ بٹو خود ایک غریب عورت ہے، پچھلے دو دنوں سے نامعلوم افراد انہیں علاقے میں کھانے کے پیکٹ دے جاتے تھے۔
خیال رہے کہ اس معاملے میں پولیس نے بٹو اور مقامی رہائشی راجیش اگروال کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔