ETV Bharat / state

بہرائج:غربا میں راشن کٹس کی تقسیم

رکشہ ڈرائیور، پھیری والے اور مزدور پیشہ افراد جو روز کماتے ہیں اور روز کھاتے ہیں، لاک ڈاون کی وجہ سے کافی پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں۔

distribute food items among labourers affected by lockdown
بہرائج میں مختلف تنظیموں کی جانب سے غربا میں راشن کٹس کی تقسیم
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 7:29 PM IST

ضلع بہرائج کی مختلف تنظیمیں فاقہ کشی میں مبتلا لوگوں کے لیے کھانے کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں۔

آج محلہ بخشی پورہ میں ڈاکٹر اقبال احمد کی قیادت میں سینکڑوں افراد میں ایک ہفتے کا اناج تقسیم کیا گیا۔ وہیں سماجی کارکن اور مرحوم حاجی عباس علی کے پوتے نور احمد نے بھی سینکڑوں افراد میں راشن کٹس تقسیم کئے۔

اس کے علاوہ محلہ میواتی پورہ کے کچھ نوجوانوں نے لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے اپنے آبائی مقامات کو واپس آ رہے سینکڑوں پیدل مسافرین میں کھانے کے پیکٹس تقسیم کئے اور ان کےلیے پانی کا بھی انتظام کیا گیا۔

ملک میں 23مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ ہزاروں غریب افراد کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں بہرائچ کی مختلف تنظیموں کی جانب سے ان لوگوں کی مدد کی جارہی ہی اور ان میں چاول، دال، سبزی وغیرہ جیسی ضروری اشیا تقسیم کی جارہی ہے۔

اس موقع پر مختلف تنظیموں سے وابستہ افراد میں جتیندر یادو، اسلام احمد، عقیل احمد، محمد علی، جاوید انصاری، ننکنے، شکیل مکرانی راشد، سید علی، فیض اقبال، طالب، عبدالرحمن عرف بچے بھارتی، سلمان اللہ انصاری، اربابِ اللہ انصاری، جسو بھائی، عبدالمبین، صدام، سیف، اچھو اور شانو علاوہ دیگر افراد موجود رہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.