ETV Bharat / state

شاملی: ایس پی رکن اسمبلی اور پولیس کے مابین تنازع ختم

ضلع شاملی کے کیرانہ میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ناہید حسن اور پولیس کے درمیان گزشتہ تین دنوں سے تنازع چل رہا تھا۔

شاملی: ایس پی رکن اسمبلی اور پولیس کے مابین تنازع ختم
شاملی: ایس پی رکن اسمبلی اور پولیس کے مابین تنازع ختم
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 7:59 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی کے قصبہ کیرانہ میں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ناہید حسن کی چار روز قبل پولیس سے تیکھی نوک جھوک ہو گئی تھی۔جس کے بعد رکن اسمبلی نے انتظامیہ کو جیل بھرو تحریک کے لیے آگاہ کیا تھا۔اور اجازت نہیں ملنے کے باوجود بھی جیل بھرو تحریک کی بات کہیں تھی، جو کہ کل انتظامیہ کی سختی کے چلتے 6 نکاتی مطالبات کا ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم کو دیا گیا اور تنازع بھی ختم ہوا۔

ایس پی رکن اسمبلی ناہید حسن نے قصبہ کیرانہ کے کوتوالی انچارج پریمی رانا پر بے قصور افراد کو پکڑ جیل بھیجنے اور لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کی بات کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

شاملی: ایس پی رکن اسمبلی اور پولیس کے مابین تنازع ختم

ناہید حسن نے ایک روز قبل اپنے 50000 حامیوں کے ساتھ جیل بھرو تحریک کے لیے انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا۔جیل بھرو تحریک کی وارننگ کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے صبح سے ہی ناہید حسن کے گھر کے باہر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا تھا اور پولیس نے شہر میں داخل ہونے والے ہر راستے پر بریگیٹنگ کے ساتھ ہی پولیس اہلکار تعینات کر دیئے تھے۔تاکہ ایم ایل اے کے کہنے پر آنے والے لوگوں کو شہر میں داخل نا ہونے دیا جاسکے۔

پھر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا ہجوم ناہید حسن کے گھر پر جمع ہونا شروع ہو گیا ۔لیکن انتظامیہ کی سختی کے مد نظر ناہید حسن نے جیل بھرو تحریک کا ارادہ ٹال دیا اور تقربن 7 گھنٹے بعد ایک میمورنڈم اپنے مختلف مطالبات کو لیکر ایس ڈی ایم کو دیا۔ جس میں تھانہ انچارج پریم رانا کے خلاف جانچ کرنے اور ان کے تبادلہ سمیت کئی اہم مطالبات کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.