ETV Bharat / state

Novel Allah Mian ka Karkhana سدریٰ ایجوکیشن کے زیر اہتمام اللہ میاں کا کارخانہ ناول پر مذاکرہ منعقد - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

سدریٰ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ناول اللہ میاں کا کارخانہ کے لیے منعقدہ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صبیحہ انور نے کہا کہ ناول نگار محسن خان کے فنکارانہ تخیّلات وتصورات اور ذکاوتِ حِس اور آفاقی بصیرت کا مظہر اور خرد افروزی کی ایک درخشندہ مثال سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔

سدریٰ ایجوکیشن کے زیر اہتمام اللہ میاں کا کارخانہ ناول پر مذاکرہ منعقد

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 12:10 PM IST

Updated : Jul 11, 2023, 1:42 PM IST

لکھنؤ: اردو زبان کے معروف افسانہ نگار کی مقبول ترین ناول اللہ میاں کا کارخانہ کو بینک آف بڑودہ نے راشٹر بھاشا سمان 2023 میں شامل کیا ہے۔ یہ اردو کی پہلی ایسی ناول ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا۔ اسی مناسبت سے کتاب کے مصنف نے سدریٰ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے بینر تلے لال باغ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا، جس کی صدارت ڈاکٹر صبیحہ انور نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ناول اللہ میاں کا کارخانہ محسن خان کے فنکارانہ تخیّل، ذکاوت حس اور آفاقی بصیرت کا مظہر اور خردافروزی کی ایک درخشاں مثال سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ ناول ’اللہ میاں کا کارخانہ‘ کے مصنف محسن خان نے کہا کہ اچھی تخلیق کے لیے اچھے تخلیق کاروں کو پڑھنا بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اچھی کتابیں اور ان کے مصنفین نفرت کے راستے سے نکال کر محبت کا راستہ دکھاتے ہیں جو ملک کو ترقی کی طرف لے جاتا ہے۔ ناول جس پر آج بات ہورہی ہے۔ بچوں کے احساسات، جذبات وخیالات پر اس کا انحصار ہے۔ اور بہت سی تہذیبی روایات کی پاسداری کا امین ہے۔ بچپن کتنا سچا ہوتا ہے اور اس وقت کی کچھ یادوں، باتوں، اور فطرت سے انسان کبھی منھ نہیں موڑتا۔ برے سے برے انسان میں بھی کوئی اچھائی ضرور ہوتی ہے، حقیقی مصنف کو اپنے فن سے تحریک ملتی ہے، وہ کہیں ٹھہرنا نہیں چاہتا، اس کے حوصلے بلند سے بلند تر ہوتے جاتے ہیں، وہ ایسی چیزو ں پر نظر رکھتا ہے، جن کو عام طور پر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ اور یہ پہلو بہت متاثر کرنے والا ہے۔

صحافی ضیاء اللہ نے کہا کہ ناول ’اللہ میاں کا کارخانہ‘ آسان فہم زبان میں شربت کے ٹھنڈے گھونٹ کی طرح دل ودماغ میں پیوست ہوتا چلا جاتا ہے، اور قاری ایک ہی مجلس میں اس کو مکمل کرلینے کا خواہاں ہوتا ہے۔ جس سے خود ناول نگار کے تصور انسان و آدمیت پر بھی روشنی پڑتی ہے۔ اس موقع پر سبھی مہمانان اور شرکاء نے محسن خان کو بینک آف بڑوڈہ کے ذریعے ملنے والے اعزاز وانعام کے لیے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کو دلی مبارکباد پیش کی، اور مستقبل میں بھی اس طرح کی تخلیقات کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ اس جلسہ کے دیگر اہم شرکاء میں سنبل، ثمینہ اور ثمرہ وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Last Updated : Jul 11, 2023, 1:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.