ریاست اترپردیش کے بنارس میں واقع لنکا چوک پر ایک بی ایچ یو طالب علم دوا خریدنے دوا دکان پر گیا، جہاں دوا لینے کے بعد دکاندار سے ڈسکاؤنٹ کا مطالبہ کیا، دکاندار نے ڈسکاؤنٹ دینے سے انکار کیا تو بی ایچ یو طلبہ نے اس سے مار پیٹ شروع کر دی جس سے وہاں ہنگامہ شروع ہوگیا۔
ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے لنکا چوک کے دوکانداروں نے احتجاج میں اپنی دکانیں بند کر دیں۔
موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی جانچ پڑتال شروع کی تو بی ایچ یو طلبہ پولیس سے ہی بحث کرنے لگے، جس کے بعد پولیس والوں نے ان کو سمجھایا اور ان سے اپنی بات لکھ کر دینے کو کہا ۔
بی ایچ یو طلباء نے فوراً ایک میمورینڈم تیار کیا اور پولیس کے حوالے کر دیا معاملہ شانت ہونے تک دکانیں بند ہی رہیں۔