ETV Bharat / state

Madrasa Board Results: یوپی مدرسہ بورڈ امتحانات کے نتیجے آنے کے بعد طلبا میں مایوسی

author img

By

Published : Jul 31, 2022, 11:04 AM IST

رواں برس مدرسہ بورڈ کے امتحان میں شریک ہونے والے دیگرمدارس کے طالب علموں کی طرح میرٹھ کے اسلامیہ عربی مدرسہ کے طالب علموں کو بھی نتائج کا بےصبری سے انتظار تھا،لیکن ویب سائٹ پر نتائج دیکھنے کے بعد انکی خوشی مایوسی میں تبدیل ہو گئی۔ Students disappointed with UP Madrasa Board results

طلبا میں مایوسی
طلبا میں مایوسی

یو پی مدرسہ بورڈ کی جانب سے گزشتہ روز منشی،مولو،ی کامل اور فاضل کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، لیکن نتائج کے منظر عام پر آنے کے بعد میرٹھ ضلع کے طلبا میں مایوسی دیکھی جارہی ہے،چند لوگوں کا کہنا ہےمدرسہ بورڈ انتظامیہ کی بدنظمی کا خمیازہ طالب علموں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

طلبا میں مایوسی

Students disappointed with UP Madrasa Board results

دراصل بورڈ کے ذریعے ویب سائٹ پر جاری کی گئی مارک شیٹ میں سینکڑوں طالب علموں کو لاجک اینڈ فلاسفی مضمون میں صفر نمبر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے طلبا اور مدرسہ کے منتظمین پریشان ہیں۔

رواں برس مدرسہ بورڈ کے امتحان میں شریک ہونے والے دیگرمدارس کے طالب علموں کی طرح میرٹھ کے اسلامیہ عربی مدرسہ کے طالب علموں کو بھی نتائج کا بےصبری سے انتظار تھا، لیکن ویب سائٹ پر نتائج دیکھنے کے بعد انکی خوشی مایوسی میں تبدیل ہو گئی۔

متعدد مدارس کے طالب علموں کو دِیگر مضامین میں اچھے نمبرات حاصل ہونے کے باوجود ایک مضمون میں صفر ملنے سے فیل ہو گئے ہیں، طالب علموں کا کہنا ہے اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی مضمون میں صفر دیا جانا کاپی کے جانچنے یہ پھر نمبروں کے فیڈ کیے جانے میں بورڈ انتظامیہ کی لاپرواہی اور بدنظمی کو ظاہر کرتا ہے جسکا خمیازہ اب طالب علموں کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:Madrasa Board Results : بارہ بنکی میں مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں 61.11 فیصد طلباء کامیاب

طالب علموں اور مدرسہ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نتائج کے اعلان اور ویب سائٹ پر جاری کی گئی مارک شیٹ میں خامیوں کو درست کرانے کے لئے اب دشواریاں بھی ہونگی اور وقت بھی ضائع ہوگا، ایسے میں دوسرے درجات میں داخلہ لینے میں تاخیر سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔
یوپی مدرسہ بورڈ امتحان کے نتائج میں صرف ایک ہی مضمون میں تمام طالب علموں کو صفر دیے جانے سے پیچھے کی وجہ کو جاننا بھی ضروری ہے، ضرورت ہے اس طرح کی لاپرواہی برتنے والے اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تاکہ مستقبل میں طالب علموں کے مستقبل سے کوئی کھیل نہ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.