کورونا کے بڑھتے مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سہارنپور کا دورہ کر چکے ہیں، جس میں وزیر اعلی نے ضلع میں صاف صفائی کو لیکر سخت احکامات جاری کئے تھے۔
لیکن سہارنپور میں نگر نگم صفائی کے نظام کو لیکر ناکام نظر آرہی ہے۔ سہارنپور کی نگر نگم کالونی گزشتہ ایک ماہ سے کالونی کوڑے کا گھر بنا ہوا ہے، جہاں ایک جانب صوفیہ اسکول واقع ہے، تو دوسری طرف ریلوے کوارٹر۔
جہاں پر نگر نگم کے ملازمین مختلف کالونیوں سے کچرا جمع کر کے وہاں پر ڈال رہے ہیں، وہیں دو قدم کی دوری پر دو کورونا مریض مل چکے ہیں، جس کے سبب علاقہ کو ہاٹ اسپاٹ بنایا گیا ہے۔
لیکن اس کے باوجود بھی وہاں پر صفائی کے بجائے گندگی لاکر ڈالی جارہی ہے، آخر سہارنپور نگر نگم اسمارٹ سٹی بنانے کے دعوے کرتا ہے، لیکن آج تک بھی کوڑا گھر تعمیر نہی کرپایا ہے۔
اسمارٹ سٹی صرف کاغذوں میں ہی تیار کی جارہی ہے۔ کالونی میں رہنے والے باشندوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے مختلف کالونیوں سے کچرا جمع کر کے یہاں پر ڈالا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:
زردوزی صنعت رو بہ زوال
کئی مرتبہ اس کی شکایت بھی کی گئی، لیکن ابھی تک اس کا کوئی حل نہیں نکل پایا۔ کوڑے سے پیدا ہونے والی بدبو کی وجہ سے لوگوں کا گھروں میں بیٹھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔