ETV Bharat / state

Dimple Yadav Takes Oath ڈمپل یادو نے لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 1:07 PM IST

مین پوری ضمنی انتخابات 2022 میں جیت درج کرنے کے بعد آج سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمان ڈمپل یادو نے حلف لیا۔ SP Leader Dimple Yadav Takes Oath

ڈمپل یادو نے لوک سبھا  کی رکنیت کا حلف لیا

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کی لیڈر ڈمپل یادو نے پیر کے روز لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لیا۔ اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ سے ڈمپل یادو کو حلف دلانے کے لیے مدعو کرنے کو کہا۔ اس کے ساتھ ہی ڈمپل یادو تیسری بار لوک سبھا کی رکن بنیں۔ ڈمپل یادو اتر پردیش کے مین پوری سے حالیہ ضمنی انتخاب جیت کر پارلیمنٹ پہنچی ہیں۔ Dimple Yadav takes oath as Lok Sabha MP

یہ سیٹ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ ڈمپل یادو ملائم سنگھ یادو کی بہو اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی اہلیہ ہیں۔ ایس پی لیڈر ڈمپل یادو اس سے قبل 2012 اور 2014 میں بھی سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر قنوج سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہو کر پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat New Chief Minister بھوپیندر پٹیل آج گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے

واضح رہے کہ مین پوری ضمنی انتخاب 2022 میں ڈمپل یادو ایس پی امیدوار تھیں۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار رگھوراج سنگھ شاکیا کو قریب 2 لاکھ 88 ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ اس دوران انہوں نے جسونت نگر سے شیو پال یادو اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ملائم سنگھ یادو کی جیت کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بتادیں کہ ملائم سنگھ یادو کا انتقال 10 اکتوبر کو گروگرام کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ہوا تھا۔ جس کے بعد مین پوری میں ضمنی انتخاب ہوا۔ مین پوری میں ضمنی انتخاب کے لیے 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوئی۔ جس کے بعد ڈمپل یادو نے الیکشن میں ایس پی کے ٹکٹ پر بی جے پی امیدوار کو شکست دی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.