ETV Bharat / state

مئو: اساتذہ کو دی جا رہی ہے ڈیجیٹل ٹریننگ - اردو نیوز مئو

طویل مدتی لاک ڈاؤن کے بعد شروع ہوئے درس و تدریس کے عمل پر کووڈ۔ 19 کا اثر ابھی باقی ہے۔ مئو ضلع کے سرکاری پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو ان حالات میں اپنے فرائض انجام دینے کے لئے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

digital training of teachers for online teaching in mau
اساتذہ کو دی جا رہی ہے ڈیجیٹل ٹریننگ
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 1:25 PM IST

اس پروگرام کے تحت ٹیچرز کو مضامین کے مطابق فہرست مہیا کرائی جا رہی ہے۔ اس تربیتی سیشن میں پروجیکٹر کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پروگرام کے ٹرینر کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں بچوں کا جو تعلیمی نقصان ہوا ہے۔ اسے مکمل کرنے کے لئے پریرنا ایپ کو اساتذہ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔ اس ایپ میں مزید ترمیم کی گئی ہے۔

پریرنا ایپ پر ہی طلبا و طالبات کو ہوم ورک دینے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے۔ اس ضمن میں تربیت لے رہے اساتذہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ٹیچرز کو کووڈ۔ 19 کی گائیڈ لائن کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے میں کافی آسانی ہو رہی ہے۔ دو روزہ تربیتی کیمپ مئو ضلع کے سبھی نو بلاکوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش: درجہ ایک سے آٹھ تک کے اسکول 31 مارچ تک بند

واضح رہے کہ گزشتہ یکم مارچ سے اترپردیش حکومت کے ذریعے آف لائن تدریسی عمل شروع کئے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.