مقامی افراد کے مطابق گونڈا شہر میں مـحکمہ صحت کی جانب سے اس مہلک بیماری کے سدباب پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔
ڈائریا سے متاثر افراد کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ میونسپل انتظامیہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ناکام ہے پانی کی ٹینکیوں اور چو ک نالوں کی صفائی نہ ہونے سے شہر میں متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گونڈا شہر کے ایک ہی علاقے میں 3 درجن سے ز ائد افراد بیمار ہوگئے ہیں۔
اس سلسلے میں مقامی افراد نے پھر یہ الزام لگایا ہےکہ محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریش کی جانب سے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں مل رہ اہے۔ ان کے ملازم صرف خانہ پور ی کرنے میں لگے ہوئے ہیں.
مرلی نامی شخص کی اس بیماری کی وجہ سے موت ہوگئی، اس کے بھائی راجیش کمار نے بتایا کہ گونڈا شہر کے شاستری نگر توپخانہ علاقے میں ہیضہ پھیل گیا ہے۔
جس سے 30-40 افراد بیمار ہو گئے ہیں، علاقے کی آدھی آبادی اس بیماری سے متاثر ہوئی ہے۔ مرلی نام کے شخص کی الٹی اور دست کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے ملازمین صرف خوراک کی فراہمی کے لئے گئے ہیں، لوگوں کو کچھ دوائیں تقسیم کی جا رہی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سی ایم اوصاحب پانی کی جانچ کی بات کرنے آئے تھے لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا ، ہر گھر میں خوف و ہراس کی فضا ہے، آہستہ آہستہ یہ بیماری ہر گھر میں وبائی امراض کی طرح بڑھ رہی ہے۔ تمام لوگوں کو بستر پر پڑا دیکھا گیا ہے۔
مقامی باشندے کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی وجہ سےایک شخص کی موت ہوگی ہے اور بھی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے کچھ ملازم آئے تھے اور کچھ دوائیں اور پاؤڈر تقسیم کرکے چلے گئے تھے۔
جب اس معاملے پر چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مدھو گیرولا سے پوچھا کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مسلسل مصروف عمل ہے، پانی کی صفائی کے لئے ای او میونسپل کو ایک خط لکھا جارہا ہے ۔