ETV Bharat / state

ڈائل 112 کی ایمرجنسی سروس - پی آر وی کی گاڑیوں سے راشن سمیت دیگر سہولیات

دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وائرس کو لے کر تعینات ایمرجنسی سروس ڈائل 112 اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ڈائل 112 ایمرجنسی میں سہولیات فراہم کرا رہا

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 1:33 PM IST

ریاست اتر پردیش پولیس کی ایمرجنسی سروس ڈائل 112 کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دور میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ لوگوں کی مدد کے لیے ڈائل 112 پی آر وی گاڑی 24 گھنٹے تعینات ہے۔ وہیں لاک ڈاؤن میں پھنسے افراد کو پی آر وی کی گاڑیوں سے راشن سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کررہی ہیں۔

ڈائل 112 لوگوں کو سہولیات مہیا کررہا ہے ساتھ ہی ان منفی حالات میں بھی ڈائل 112 میں تعینات پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی کا خیال رکھ رہا ہے۔ اے ڈی جی اسیم ارون نے بتایا کہ اس پریشانی کی گھڑی میں پی آر وی میں تعینات عملہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ایسی صورتحال میں ان پولیس ملازمین کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی سہولت کے لیے ان کی تعیناتی ان کے گھر کے قریب دی جائے گی تاکہ کام کرنے کے بعد وہ آرام کریں اور اپنی حفاظت کا پورا خیال رکھیں۔

اے ڈی جی ڈائل 112 کی سطح سے ملازمین کی حفاظت اور سہولت کے لیے پہلے بھی بہت سارے اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ملنے کے بعد ڈائل 112 کے بہت سے ڈائیلاگ آفیسرز کو گھر سے کام کرنے کہ چھوٹ دی گئی ہے۔ اس کے لیے انہیں لیپ ٹاپ، ائرفون سمیت دیگر سازوسامان مہیا کردیئے گئے تھے۔

وہیں اے ڈی جی اسیم ارون نے پی آر وی گاڑی میں تعینات عملے کی شفٹ میں بھی اضافہ کیا تھا۔ اس سے پہلے 112 ڈائل میں 12 گھنٹے کی 2 شفٹیں لگائی جاتی تھیں، لیکن اس تبدیلی کے دوران تین شفٹ کی جارہی ہیں۔ نئی شفٹ انتظامات کے تحت 7-7 گھنٹے کی دو شفٹ اور 10 گھنٹے کی ایک شفٹ لگائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.