ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کے نابالغ بیٹوں کی حراست سے متعلق پولیس نے کورٹ میں جواب داخل کیا

سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے دو نابالغ بیٹوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے الزام سے متعلق دھوم گنج پولیس نے پریاگ راج کورٹ میں جواب داخل کیا ہے۔ پولیس نے اپنے جواب میں کہا کہ عتیق احمد کے نابالغ بیٹے پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 3, 2023, 7:09 AM IST

پریاگ راج: سنگم شہر میں امیش پال کے قتل کے بعد عتیق احمد کی بیوی نے پولیس پر ان کے دو نابالغ بیٹوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔ عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ 24 فروری کو ہونے والے واقعے کے بعد دھوم گنج پولیس نے ان کے دو نابالغ بیٹوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تھا، لیکن کئی دن گزر جانے کے باوجود ان کے دونوں بیٹوں کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جس کے بعد شائستہ پروین کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بیٹوں کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دھوم گنج پولیس کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے دونوں بیٹوں کو نہ تو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی تھانے لایا گیا ہے۔ پولیس کی جی ڈی میں بھی عتیق احمد کے دونوں بیٹوں کو لانے کی کوئی انٹری نہیں ہے۔ پولیس نے اپنے جواب میں واضح طور پر کہا ہے کہ تھانہ دھوم گنج میں اعظم احمد اور اعوان احمد نام کا کوئی شخص نا ہی جی ڈی میں داخل کیا گیا ہے اور نا ہی تھانہ میں بیٹھایا گیا ہے اس کے ساتھ ہی پولیس کے جواب میں یہ بتایا کہ امیش پال قتل معاملے میں کسی کو تھانہ دھوم گنج میں جی ڈی میں داخل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی انہیں تھانے میں بٹھایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ انچارج انسپکٹر خود امیش پال قتل کیس کی جانچ کرنے گئے ہیں۔ ساتھ ہی عدالت پولیس کے جواب سے مطمئن نہیں ہے اور دوبارہ تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔

شائستہ کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ امیش پال کے قتل کے بعد پولیس اہلکار ان کے گھر میں گھس گئے اور نویں جماعت میں زیر طالب علم اعوان احمد اور بارہویں جماعت کے طالب علم اعظم احمد کو گھر سے لے گئے۔ جب پولیس دونوں بیٹوں کو گرفتار کرنے پہنچی تو ان کے دونوں بیٹے کمرے میں پڑھائی کررہے تھے تبھی پولیس انہیں زبردستی لے گئی۔ لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی پولیس نے عتیق احمد کے دونوں نابالغ بیٹوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا تب شائستہ پروین نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے دونوں بیٹوں کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے دو مارچ کو پولیس سے جواب طلب کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.