کانگریس سکریٹری دھیرج گجر کے ساتھ پرینکا گاندھی کے اسکوٹی کا چالان کاٹنے کے بعد دھیرج گجر نے کہا کہ ' راج ناتھ سنگھ سمیت دیگر رہنما بھی بغیر ہیلمٹ گاڑیوں پر گھوم چکے ہیں۔
انہوں نے کارکنوں کو تاکید کی کہ 'حکومت کے خلاف کانگریس ہر سطح پر سڑکوں پر احتجاج کرے گی۔'
دراصل دھیراج گجر وہی ہیں جو پرینکا گاندھی کو اسکوٹی پر بیٹھا کر سماجی کارکن داراپری کے گھر ملنے جا رہے تھے۔ لیکن ان کی گاڑی کا لکھنؤ پولیس نے 6100 روپے کا چالان کیا تھا۔
دھیرج گجر نے بتایا کہ 'سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اتر پردیش کے اندر جمہوری حکومت ہے یا نہیں۔ ہماری رہنما پرینکا گاندھی سماجی کارکن کے گھر ان سے ملنے جا رہی تھیں۔ پولیس نے انہیں روکا ، پولیس نے انہیں پہلے میرٹھ کے اندر روکا، پھر سونبھدر کے اندر روکا گیا۔لیکن پھر بھی پرینکا گاندھی نے ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی پرینکا گاندھی کو لوگوں اور انسانیت کی خدمت کرنے سے نہیں روک سکتا۔'
انہوں نے کہا کہ ' پرینکا گاندھی نے داراپوری کے گھر 7 سے 8 کلومیٹر پیدل سفر کیا۔ یہ بات بہت اہمیت رکھتی ہے۔ پولیس نے انہیں وہاں پہنچنے سے روکا۔ ان کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی گئی۔یہ بات اہم ہے کہ ان سب کے باوجود بھی پرینکا گاندھی وہاں پہنچی۔'