ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Assembly Clection 2022: بی جے پی، ایس پی کو تین طلاق کہے بغیر مسلمانوں کا بھلا ناممکن - بی جے پی، ایس پی کو تین طلاق کہے بغیر مسلمانوں کا بھلا ناممکن: اویسی

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویس AIMIM chief Asaduddin Owaisi نے مہوبہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مسلمان بی جے پی، ایس پی اور بہوجن سماج پارٹی کو تین طلاق نہیں دیں گے تب تک مسلمانوں کا بھلا ممکن نہیں ہے۔

بی جے پی، ایس پی کو تین طلاق کہے بغیر مسلمانوں کا بھلا ناممکن

author img

By

Published : Feb 18, 2022, 11:00 PM IST

مہوبہ: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو تین طلاق دیئے بغیر ریاست کے مسلمانوں کا بھلا ممکن Development of Muslim is impossible without calling BJP, SP three divorces نہیں ہے۔

تیسرے مرحلے کی مہم کے آخری دن بندیل کھنڈ کے مہوبہ اور کل پہاڑ میں جن ادھیکار پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ کوئی نہیں چاہتا تھا کہ یہ کمیونٹی پڑھ لکھ کر ترقی کرے اور اپنی مضبوط پوزیشن بنائے۔ الیکشن کے وقت مسلمانوں کو بے وقوف بنا کر ووٹ ہتھیا لیے گئے۔ اس کے بعد اسے بے سہارا چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو تب ہی فائدہ ہوگا جب وہ یوگی آدتیہ ناتھ، اکھلیش یادو اور مایاوتی سے تین بار طلاق کہہ کر چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔

بی جے پی، ایس پی اور بی ایس پی نے بار بار مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے نے آزادی کے بعد متوقع ترقی نہیں کی۔ بندیل کھنڈ کی معدنی دولت کو مافیا نظام کے ذریعے لوٹ کر اپنی جیبیں بھرنے کا کام آج بھی جاری ہے۔یہاں کے لوگ آج بھی تعلیم، صحت، روزگار وغیرہ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اویسی نے وعدہ کیا کہ اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Clection 2022 جیتنے کے بعد جیسے ہی وہ حکومت بنائیں گے، ان کا جن بھاگداری مورچہ ایک الگ بندیل کھنڈ ریاست بنائے گا تاکہ یہ پسماندہ اور محروم علاقہ خوشحال ہو سکے۔ اویسی کے ساتھ جن ادھیکار منچ کے قومی صدر بابو سنگھ کشواہا نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.