ریاست اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کے ربو پورہ علاقے میں کسان ایکتا سنگھ کے کارکنان اور رہنماؤں کو گھر میں ہی نظر بند کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں نوئیڈا اور دہلی تک پہنچ سے روکا جا سکے جن کسانوں کو نظر بند کیا گیا ہے، ان میں سے میڈیا انچارج رمیش کسانہ، ریاستی جنرل سیکریٹری ستیش کنارسی، مہیندر کسانہ وغیرہ شامل ہیں۔
کسان اپنی نظر بندی کے باوجود حکومت تک آواز پہنچانے اور اپنی لڑائی جاری رکھنے کی جدوجہد جاری ہے۔ وہ مقامی لوک گیت یعنی راگنی، کے ذریعے اپنی بات کو حکومت تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں اس بات کا ذکر کیا جا رہا ہے کہ حکومت آمرانہ اور جابرانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کسانوں سے احتجاج کا جمہوری حق بھی چھین رہی ہے۔
تاہم حکومت کتنی بھی کوشش کر لے وہ اپنے موقف پر مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے بلکہ جس قدر دبایا جائے گا، اس سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ ابھریں گے۔