ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Gaushala Yojana اترپردیش میں پی پی پی موڈ پر بے سہارا گاؤ شالہ تعمیر کی جائیں گی

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 4:14 PM IST

اترپردیش کے وزیر برائے مویشی پروری دھرم پال سنگھ نے ریاست میں گھوم رہے آورہ مویشوں کے تعلق سے آج وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اور ریاست کے متعدد شہروں میں گوشالہ تعمیر کرانے بات کہی۔UP Cabinet Minister Dharam Pal Singh

گاؤ شالہ تعمیر
گاؤ شالہ تعمیر

ریاست اترپردیش میں آوارہ مویشیوں سے پریشان کسانوں کی جانب سے آواز بلند ہو رہی ہیں، جس کے لیے خود مویشی پروری کے وزیر نے ریاست کے وزیر اعلی سے ملاقات کرکے اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیا اور پی پی موڈ پر گا ؤ شالہ تعمیر کرنے کی پیشکش کی۔ریاستی وزیر برائے مویشی اور دودھ ترقیات وزیر دھرم پال سنگھ نے آج ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کالی داس مارگ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر موصوف نے وزیر اعلیٰ سے گاﺅں والوں کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا، تاکہ گاوں والے خود کفیل ہو سکیں اور مویشیوں کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

گاؤ شالہ تعمیر
یہ اطلاع دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ریاست میں پہلے مرحلے میں بے سہارا مویشیوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پی پی پی موڈ پر پانچ ڈویژنل ہیڈکوارٹر مرادآباد، بریلی، گورکھپور، جھانسی اور کانپور میں گوشالوں کی تعمیر کی جائے گی۔ ان گوشالوں کو قدرتی کھیتی، گائے کے گوبر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سی این جی، سی بی سی اور شمسی توانائی سے منسلک کیا جائے گا۔ ان گوشالوں میں بے سہارا مویشیوں کے تحفظ اور فروغ کے ساتھ ساتھ گوشالوں کو خود کفیل بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔وزیر نے کہا کہ ان گوشالوں کی دیکھ بھال صرف متعلقہ تنظیم ہی کرے گی اور اسے شراکتی اسکیم کی بنیاد پر پوری ریاست میں تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ گائے کی پناہ گاہوں کو بہتر بنانے میں معزز عوامی نمائندوں اور کمیونٹی تنظیموں کا تعاون لیا جائے گا اور عام لوگوں کو گائے کی نسل کے تحفظ کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لکشمی، گنیش اور دیگر دیوتاوں کی مورتیوں،دھوپ بتیوں اور گائے کے گوبر سے بنی دیگر مصنوعات کو فروغ دیا جائے گا اور ان مصنوعات کو او ڈی او پی اسکیم (ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم) کے تحت بھی شامل کیا جائے گا۔وزیر نے کہا کہ کاشتکاری کے لیے زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھنے، معیاری اور غذائیت سے بھرپور فصلوں کی پیداوار کے لیے گائے پر مبنی قدرتی زراعت کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے اور گائے کی پناہ گاہیں اس کام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گائے پر مبنی قدرتی زراعت کو اپنانے سے لوگوں میں گائے کی نسل کے تحفظ کے بارے میں بیداری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیسی گایوں کی دودھ کی پیداوار میں اضافے کی حوصلہ افزائی کے لیے محکمہ دودھ کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔ مویشیوں کو متعدی بیماریوں سے بچانے اور ان کے تحفظ کے لیے ویکسی نیشن کا کام محکمہ کی جانب سے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کتوں کےحملے میں200 بکرے ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.