ETV Bharat / state

نوئیڈا : کورونا کی دوسری لہر کے باوجود عوام غیر سنجیدہ - نوئیڈا

پولیس نے نوئیڈا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے اور ماسک لازمی قرار دیا ہے۔

second wave of Corona
second wave of Corona
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 10:41 PM IST

احتیاطی تدابیر کے باوجود کورونا کے پھیلاؤ کا سلسلہ عالمی سطح پر جاری ہے۔ وبا کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاری دنیا بھر کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی متاثر کررہی ہے اور جس شدت کے ساتھ کورونا پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اس سے دنیا یقیناً خوف میں مبتلا ہے۔

لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بھارت میں کورونا کی شدت کے باوجود عام مشاہدہ ہے کہ کورونا کی پہلی لہر کی بنسبت دوسری لہر سے عوام نسبتاً کم خوفزدہ ہیں۔ تاہم نوئیڈا میں انتظامیہ نے سختی برتنی شروع کر دی ہے۔

پولیس نے نوئیڈا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے اور ماسک لازمی قرار دیا ہے۔ ماسک نہ لگانے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے
جدوجہد آزادی کی داستان خلافت ہاؤس کے بغیر نامکمل

وہیں ایک دن میں 26 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو یقیناً باعث تشویش ہے۔ اس طرح ضلع میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 25551 ہو گئی ہے۔ ضلع کے مختلف اسپتالوں میں 85 متاثرہ زیر علاج ہیں۔

کورونا سے اب تک 91 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں 7 لاکھ 76 ہزار 373 افراد کی کووڈ جانچ کی جا چکی ہے۔ تاہم بڑھتے کیسیز کی وجہ سے سیمپلنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لوگوں کو باخبر کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.