ETV Bharat / state

نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ کا امروہہ دورہ - وزیر اعظم نریندر مودی کسی کو تکلیف نہیں ہونے دیں گے

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے آج امروہہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کروڑوں روپے کی اسکیموں کا افتتاح کیا۔ ساتھ ہی سابق وزیر چیتن چوہان کے نام پر حسن پور اتراسی روڈ کا نام بھی رکھا۔ اس موقع پر اُنہوں نے عوام سے بی جے پی کو ضمنی انتخاب میں جتانے کی اپیل بھی کی۔

keshav prasad maurya visit to amroha today
نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کا امروہہ دورہ
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 6:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ آج ضلع امروہہ پہنچے جہاں انہوں نے نوگاوا اسمبلی کے سابق رکن اسمبلی اور سابق کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کی موت کے بعد ان کے نام پر حسن پور اتراسی سڑک کا نام چیتن چوہان روڈ رکھا۔

نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کا امروہہ دورہ

اس کے ساتھ ہی انہوں نے پی ڈبلیو ڈی کی کروڑوں روپے کی اسکیموں کا افتتاح بھی کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ لوگوں نے آج تک ہر انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔ اسی طرح انہیں 2020 کے ضمنی انتخاب میں بھی عوام کی دعا چاہئے۔

keshav prasad maurya visit to amroha today
نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کا امروہہ دورہ

انہوں نے کہا کہ اترپردیش حکومت دبنگ اور مافیا کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی اور عوام ایک بار پھر دوسری سیاسی پارٹیوں کو نکارتے ہوئے بی جے پی کا انتخاب کریں گے۔

کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں صرف کسانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ لیکن اس سے حزب اختلاف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ زرعی اصلاحات بل ہر کسان کی زندگی میں خوشحالی لائے گی اور وزیر اعظم نریندر مودی کسی کو تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔

اترپردیش کابینہ کے سابق وزیر چیتن چوہان کے نام پر 75 کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع کی 44 سڑکوں کے لیے سنگ بنیاد رکھی گئیں ہیں۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر بی جے پی کارکنان سے ملاقات نوگاوا سادات اسمبلی میں ہونا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.