ETV Bharat / state

Lucknow Municipal Elections لکھنؤ کا کھدرا علاقہ بنیادی سہولت سے محروم

اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان سے قبل تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریوں میں سرگرم ہیں۔ وہیں لکھنئو کے کھدرا علاقے کے لوگوں نے بنیادی سہولیات سے متعلق نمائندہ سے بات چیت کی۔ Deprived of basic facilities in Khadra Area

لکھنؤ کا کھدرا علاقہ بنیادی سہولت سے محروم

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 8:53 PM IST

لکھنئو: ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان سے قبل سبھی سیاسی جماعتیں اس کی تیاریوں میں سرگرم ہیں تاہم برسراقتدار جماعت عوامی مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ دارالحکومت لکھنؤ کی عوام پینے کے لئے صاف پانی روڈ شیور لائن نالے جیسے بنیادی سہولت کے حوالے سے غیر مطمئن نظر آرہے ہیں۔

لکھنؤ کا کھدرا علاقہ بنیادی سہولت سے محروم

ای ٹی وی بھارت نے لکھنؤ کے کھدرا علاقے میں عوام سے وابستہ مسائل پر عوام کی رائے جاننے کی کوشش کی اور گزشتہ پانچ سال میں کتنے ترقیاتی کام ہوئے اس حوالے سے بھی سوال پوچھا۔ کھدرا کے بڑی پکڑیا کے رہنے والے محمد فہیم نے بتایا کہ یہ وارڈ نمبر 82 جہاں پر بی جے پی کے کُم کُم کونسلر ہیں جب بھی ہم لوگ کونسل کے پاس جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ مجھے آپ لوگوں نے ووٹ نہیں دیا ہے جس کو ووٹ دیا ہے اس سے کام کراؤ وہ بتاتے ہیں کہ یہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اور یہاں پر ترقیاتی کام بہت کم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ Deprived of basic facilities in Khadra Area

ایک دوسرے شخص نے بتایا کہ یہاں پر بارش کے موسم میں پانی جمع ہو جاتا ہے نالیوں سے پانی نکلنے کا راستہ نہیں ہے روڈ ٹوٹے پھوٹے ہیں شیور لائن کے برے حالات ہیں، پینے کے لئے بدبودار پانی آتا ہے۔ اس کی شکایت جب کونسلر سے کرتے ہیں تو وہ کوئی جواب نہیں دیتے ۔ وہ کہتے ہیں اس بار جو بھی ترقیاتی مسائل پر انتخابی میدان میں ہوگا اسی کو ووٹ دیا جائے گا۔ Lucknow Municipal Elections

واضح رہے کہ لکھنؤ اسمارٹ سٹی ہے جہاں پر شہر کی ترقی کے لئے متعدد پروجیکٹس چل رہے ہیں تاہم مسلم اکثریتی علاقوں میں ابھی بھی عوام بنیادی سہولت سے محروم ہے اس پر نہ ہی علاقے کے کونسلر جواب دے رہے ہیں اور نہ ہی انتظامیہ توجہ دے رہی ہے جس سے عوام کو نہ صرف مشکلات بلکہ متعدد بیماریوں کا بھی سامنا رہتا ہے۔ Lucknow Municipal Elections

یہ بھی پڑھیں : Dalit Youth Killed in Meerut دیوالی کی رات دلت نوجوان کا بہیمانہ قتل، ملزم سونو اور سچن فرار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.