ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند سے سابق رکن اسمبلی معاویہ علینے کہا کہ 'ملک میں کوئی بھی انتخابات ہوں، بی جے پی اپنی حکومت کی کامیابیوں پر نہیں بلکہ پاکستان کے نام پر انتخابات لڑتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی بس یاترا ہو یا ان کی سرکار میں وزیر داخلہ رہے لال کرشن اڈوانی کے پاکستانی دورے کے دوران محمد علی جناح کی مزار پر ماتھا ٹیکنا ہو یا پھر وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان پہنچ کر اس وقت کے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے گھر پہنچ کر بریانی کھانا ہو۔ بی جے پی کے پاکستان سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔'
انہوں نے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کو پاکستان سے خاص محبت ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'پاکستان سے مقابلہ کرنے سے نہیں بلکہ یورپ سے مقابلہ کرکے بڑا بنا جا سکتا ہے۔'