ETV Bharat / state

یوگی حکومت میں کشیپ سماج بھی محفوظ نہیں - maviya ali

گزشتہ روز رسول پور ٹانک میں کشیپ سماج کے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کے بعد سماج وادی پارٹی کے وفد نے رسول پور ٹانک پہنچ کر متاثرین سے ملاقات اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

kashyap comminity
kashyap comminity
author img

By

Published : Oct 20, 2020, 8:52 PM IST

ریاست اتر پردیش کے دیوبند کے قریبی گاؤں رسول پور ٹانک میں دو فریق کے درمیان ہوئے تنازع کے معاملے میں سماج وادی پارٹی کا پانچ رکنی وفد متاثرین کے احوال جاننے کے لیے پہنچا۔

رسول پور ٹانک میں کشیپ سماج کے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ

اس وفد میں شامل لیڈران نے کیشپ سماج کے مرد و خواتین سے گفتگو کرکے انہیں نقل مکانی نہ کرنے کی گزارش کی اور انہیں مثبت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر پارٹی کے ضلع صدر چودھری رودر سین کی قیادت میں تشکیل دی گئی پانچ رکنی کمیٹی میں دیوبند کے سابق اسمبلی رکن معاویہ علی، سابق ریاستی سکریٹری مانگے رام کیشپ، ایم ایل سی امیدوار شمشاد ملک، سابق ایم ایل سی عمر علی خاں کے صاحبزادے علی خاں وغیرہ جی ٹی روڈ پر واقع گیسٹ ہاؤس میں جمع ہوئے جہاں سے وہ پارٹی کارکنان کے ساتھ رسول پو ر ٹانک گاؤں پہنچے اور وہاں کیشپ سماج سے تعلق رکھنے والے گوپال کے مکان پر پہنچ کر مارپیٹ میں زخمی ہوئے اس کے بھائی بجیندر سے ملاقات کی۔

اس دوران گوپال کی بیوی ریشما نے بتایا کہ 'پورا گاؤں ان کے خلاف کھڑا ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی۔ اتنا ہی نہیں ان کے گھروں میں گھس کر خواتین کے ساتھ نازیبا سلوک کیا گیا اور ان کے کپڑے تک پھاڑ دیئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مخالفین اب انہیں دھمکی دے رہے ہیں کہ پولیس کے گاؤں سے جانے کے بعد انہیں سبق سکھایا جائے گا اس لیے وہ خوف زدہ ہیں اور گاؤں سے نقل مکانی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

پورا معاملہ جاننے کے بعد سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر چودھری رودر سین، معاویہ علی اور مانگے رام نے متاثرہ خاندان کو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے انہیں گاؤں چھوڑ کر جانے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن افراد کو پولیس نے جیل بھیجا ہے ان کی ضمانت اور معاملہ کی پیروی کے لیے سماج وادی پارٹی اپنے وکلاء بھی عدالت میں پیش کرے گی۔ کسی بھی قیمت پر ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی

سماج وادی پارٹی کے وفد کے رسول پور ٹانک جانے کے تعلق سے پولیس انتظامیہ کے افسران پوری طرح مستعد رہے۔ گیسٹ ہاؤس اور گاؤں میں پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔

اس سلسلے میں ایس ڈی ایم راکیش کمار، سی او رجنیش اُپادھیائے اور تھانہ انچارج اشوک کمار سولنکی کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری جمیعت کے ساتھ موجود تھے جبکہ خفیہ محکمہ کے افسران بھی پل پل کی اطلاع اعلیٰ افسران کو دیتے رہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل رسول پور ٹانک میں کشیپ سماج کے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ پیش آیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ اس گاؤں کی آبادی تقریباً 3 ہزار افراد پر مشتمل ہے جبکہ اس میں صرف 4 مکان کشیپ سماج کے لوگوں کا ہے اسی لیے کشیپ سماج کے لوگوں کو گاؤں چھوڑنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.