ETV Bharat / state

دیوبند: بلاک پرمکھ عہدہ کے لئے بی جے پی اور ایس پی کے امیدواروں نے پرچہ داخل کیا - Election block chief

سہارنپور کے دیوبند میں بلاک پرمکھ کے لئے ہونے والے انتخابات میں بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے امیدوار نے پرچہ داخل کر دیا ہے۔ دونوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

up_shp_parcha_vis & bite_upur10002
دیوبند: بلاک پرمکھ عہدہ کے لئے بی جے پی اورایس پی کے امیدواروں نے پرچہ داخل کیا
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 9:02 AM IST

دیوبند بلاک پرمکھ عہدہ کے لئے بی جے پی امیدوار ممتا تیاگی اور سماجوادی پارٹی کی امیدوار نتیشا رانا سمیت 4 امیدواروں نے پرچہ داخل کیا ہے۔ تاہم دیوبند بلاک پرمکھ عہدہ پر بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز بلاک دفتر احاطہ میں پرچہ نامزدگی آفس میں سماج وادی پارٹی کی طرف سابق وزیر آنجہانی راجندر سنگھ رانا کی بہو اور بلاک پرمکھ امیدوار نتیشا رانا اور ان کے شوہر کاتکیہ رانا اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچ کر اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر راکیش کمار سنگھ کے سامنے کاغذات نامزدگی کے دو سیٹ جمع کرائے۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران ان کے ہمراہ علاقائی رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ، بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ سینی، ضلع کوآپریٹو بینک کے چیئرمین چودھری راجپال سنگھ، بی جے پی کے شہر صدر وپن گرگ، راکیش گنگولی، ڈاکٹر اوپیندر گوجر، ارون گپتا، پون دھیمان وغیرہ موجود رہے۔

مزید پڑھیں: میرٹھ: عید الاضحی کے پیش نظر ڈی ایم سے جمعیت علماء کی ملاقات

ان کے علاوہ وجن سنگھ کی اہلیہ پنکی اور پرمود کی اہلیہ روپیش نے بھی پرچہ داخل کیا۔

نامزدگی کے دوران بلاک آفس کے احاطہ اور باہر پولیس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔

سی او رجنیش اپادھیائے اور کوتوالی انچارج اشوک سولنکی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.