اس نئے نظام کو لے کر ایس پی (دیہات) ودیا ساگر مشرا نے تھانہ کے احاطہ میں ایک ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا تھا اور اس نئے محکمہ میں منتخب کئے گئے سبھی 36 پولیس اہلکاروں کو اس کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئی۔
اس دوران ایس پی (دیہات) ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ دیوبند علاقے کو 36 علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور سبھی علاقوں میں ہفتے میں کم سے کم ایک یا دو مرتبہ آفیسر معائنہ کرکے وہاں کی عوامی پریشانیوں کے بارے میں اطلاعات جمع کریں گے اور اعلیٰ افسران کو بتائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ نظام نیا ہے جس کے تحت پولیس آفیسر کو جدید تکنیک سے لیس کیا گیا ہے، ٹریننگ کے بعد ایس پی (دیہات) ودیا ساگر مشرا اور ایس ڈی ایم راکیش کمار نے ہری جھنڈی دکھا کر بیٹ افسران کو روانہ کیا۔