ETV Bharat / state

ایٹہ میں ڈینگو کا قہر، لوگ نقل مکانی پر مجبور

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 2:27 PM IST

محکمہ صحت کی ٹیم نے گاؤں میں کوئی کیمپ قائم نہیں کیا۔ دوا کے نام پر کچھ گولیاں تقسیم کی گئی ہیں۔ مقامی افراد نے ضلع انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ایٹہ میں ڈینگو کا قہر، مکین نقل مکانی پر مجبور

اترپردیش کے ضلع ایٹہ میں کورونا کے بعد اب ڈینگو نے اپنا قہر برپا کرنا شروع کردیا ہے ۔ضلع کے کسیٹی گاؤں میں گزشتہ 7دنوں میں 16افراد کی اموات ہوئی ہیں۔اور سینکڑوں افراد ڈینگو کی زد میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق گاؤں میں ڈینگو اور ملیریا سے مقامی مکین خائف ہیں۔گاؤں میں ڈینگو کی دہشت کا عالم یہ ہے کہ درجنوں کنبے گاؤں سے نقل مکانی کر کے دوسری جگہ پر چلے گئے ہیں۔کسیٹی گاؤں کے ہر گھر میں کوئی نہ کوئی ڈینگو سے متاثر ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیم نے گاؤں میں کوئی کیمپ نہیں کیا ہے۔ دوا کے نام پر کچھ گولیاں تقسیم کی گئی ہیں۔ مقامی افراد نے ضلع انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ایٹہ کے ملیریا کے ڈاکٹر ششانک سنگھ نے آج کہا کہ ڈینگو کی بیماری کے پھیلنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم لگاتار اس گاؤں کا دورہ کررہی ہے۔ گاؤں کے لوگوں کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں اور دوائیں بھی محکمہ صحت کی جانب سے تقسیم کی جارہی ہے۔

ڈینگو کے پازیٹیو مریضوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا جارہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے فرج کےکریٹ کے پانی کو تبدیل کرتے رہنے اور پانی اکٹھا نہ ہونے دینے ،صاف صفائی رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سہارنپور: کانگریس کارکنان کا گورنر کو میمورنڈم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.