لکھنؤ: یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیچر کے روز کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں ڈینگو اور دیگر متعدی بیماریوں میں مزید اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ان بیماریوں کی بہتر اسکریننگ کے لیے نگرانی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگو سے بچاؤ کے لیے ہر ضلع میں جلد مخصوص ہسپتال بنائے جائیں گے۔ Dengue hospitals will be built in all districts of UP
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پنچ کالی داس مارگ، لکھنؤ میں اعلیٰ افسران کے ساتھ ڈینگو اور کووڈ سے متعلق جائزہ میٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ڈینگو سے بچاؤ کے لیے ہر ضلع میں جلد مخصوص اسپتال بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آشا بہنوں کا تعاون حاصل کرکے گھر گھر اسکریننگ کرائی جائے۔ علامتی مریضوں کی شناخت کے بعد ان کی مناسب علاج کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈیکیٹڈ ڈینگو ہسپتال کو ڈیڈیکیٹڈ کوویڈ ہسپتال کی طرح فعال بنایا جانا چاہئے۔ جس میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد میں تعیناتی ہو۔Dengue hospitals will be built in all districts of UP
یوگی نے کہا کہ موجودہ وقت میں وزراء کو اپنے اپنے علاقے میں رہنے کی ضرورت ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہسپتال آنے والے ہر مریض کو ایک بستر دستیاب ہو اور اس کا صحیح طبی معائنہ کیا جائے اور بروقت علاج کیا جائے۔ ہمارے تمام میڈیکل کالج بشمول ڈسٹرکٹ ہسپتال، پی ایچ سی، سی ایچ سی اور دیگر اعلیٰ سطحی ادارے وسائل سے بھرپور ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ صحت، شہری ترقیات، پنچایتی راج اور محکمہ اطلاعات بیداری پروگراموں کا انعقاد کریں تاکہ لوگوں کو ڈینگو کی وجوہات، علامات کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کیا جاسکے، اس کے علاوہ اس بیماری کی تفصیلی معلومات اخبارات میں آگاہی اشتہارات، وال پینٹنگ، پبلک ایڈریس سسٹم وغیرہ کے ذریعے دی جائیں۔Dengue hospitals will be built in all districts of UP
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈینگو کے مریضوں کے لیے ہر سرکاری اسپتال میں آئسولیشن وارڈز بنائے گئے ہیں۔ مقامی ضروریات کے مطابق ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ ہر ضلع میں ڈینگو ٹیسٹ اور پلیٹ لیٹس ٹیسٹ کی سہولیات ہونی چاہئیں۔ شہری ترقیات اور پنچایتی راج محکمہ کے ذریعہ ریاست بھر میں صفائی اور فوگنگ کے کام کو درست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پریاگ راج میں تروینی کے کنارے پر ماگھ میلہ کی تیاریاں وقت پر مکمل کرائی جائیں۔ یوگی نے کہا کہ پریاگ راج میں ماگھ میلہ کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لیے اسپیشل سکریٹری اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی سطح کے ایک ایک افسر کو فوری طور پر تعینات کئے جائیں جو میلے کے انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے۔ Dengue hospitals will be built in all districts of UP
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے رواں سیزن میں اب تک کسانوں سے 2.60 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا جا چکا ہے۔ کسانوں کی سہولت کے پیش نظر تمام خریداری مراکز کو فعال رکھا جائے۔ دھان کے خریداری مراکز پر کسانوں کی سہولیات کا پورا خیال رکھا جائے۔ مرکز خریداری پر آنے والے ہر ایک کسان سے دھان خریدا جائے۔ ادائیگی میں کبھی تاخیر نہ کیا جائے۔ کھاد کی کمی نہیں ہونی چاہیے، کالا بازاری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام اضلاع میں جہاں زیادہ بارشوں سے کسانوں کی فصل کو نقصان پہنچا ہے، ان کا معاوضہ بلا تاخیر ادا کیا جائے۔Dengue hospitals will be built in all districts of UP
مزید پڑھیں: