ETV Bharat / state

بریلی: آف لائن امتحان کے خلاف والدین کا احتجاج - انٹر کالج“ کی جانب سے آج آف لائن امتحان کا شیڈیول جاری

بریلی میں کورونا وبا کے دور میں آن لائن درس و تدریس کے برعکس ”سینٹ ماریہ گوریٹی انٹر کالج“ کی جانب سے آج آف لائن امتحان منعقد کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، کالج کے اس فیصلے سے طلبا کے والدین نے آج ”سینٹ ماریہ گوریٹی انٹر کالج“ پہنچ کر احتجاج کیا۔

آف لائن امتحان کے خلاف والدین کا احتجاج
آف لائن امتحان کے خلاف والدین کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 4:19 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں ”سینٹ ماریہ گوریٹی انٹر کالج“ کی جانب سے آج آف لائن امتحان کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد کالج میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کے والدین اور سرپرستوں نے آف لائن امتحانات کی مخالفت کی ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ جب پورے سیشن میں آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہا ہے تو پھر امتحان میں آف لائن تدابیر کیوں اختیار کی جارہی ہیں۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق کورونا وبا کے دور میں آن لائن درس و تدریس کے برعکس ”سینٹ ماریہ گوریٹی انٹر کالج“ کی جانب سے آف لائن امتحان منعقد کئے جانے کا اعلان کیا گیا، کالج کے اس فیصلے سے غصائے طلبا کے والدین نے آج ”سینٹ ماریہ گوریٹی انٹر کالج“ پہنچ کر احتجاج کیا۔

آف لائن امتحان کے خلاف والدین کا احتجاج
آف لائن امتحان کے خلاف والدین کا احتجاج
آف لائن امتحان کے خلاف والدین کا احتجاج
آف لائن امتحان کے خلاف والدین کا احتجاج

اس دوران والدین نے کالج میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے انہیں گیٹ پر ہی روک دیا۔ والدین نے اس سلسلے میں جب پرنسپل سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیا تو پرنسپل نے والدین سے ملنے سے انکار کر دیا۔ پرنسیپل کے اس فیصلے سے غصائے والدین ضلع کلیکٹریٹ پہنچے اور ڈی ایم سے ملاقات کرکے کالج انتظامیہ کے خلاف شکایتی درخواست ارسال کی۔

آف لائن امتحان کے خلاف والدین کا احتجاج
آف لائن امتحان کے خلاف والدین کا احتجاج

مزید پڑھیں:سماجی کارکن ہرش مندر کے گھر اور دفتر پر ای ڈی کا چھاپہ

درخواست کے ذریعے والدین نے بتایا کہ کالج انتظامیہ نے جمعرات یعنی آج سے آف لائن امتحان کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ضلع میں ڈینگو، ملیریا اور کورونا کے مریض دوبارہ سے ملنے شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو اسکول نہیں بھیجنا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی آن لائن امتحان لیا جائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.