ستمبر سے پورے اترپردیش میں عام آدمی پارٹی میں رکنیت کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جائے گی تاکہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی مضبوطی سے مقابلہ کر سکے۔
انہوں نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'مغربی بنگال میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو وہاں بی جے پی والے ہنگامہ کرتے ہیں لیکن اترپردیش میں بجلی قیمتوں میں اضافے پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد بڑھی ہوئی قیمتوں کو واپس لیں تاکہ عوام اور کسان راحت کی سانس لے سکیں۔'
موٹر ایکٹ پر بات کرتے ہوئے سبھا جیت سنگھ نے کہا کہ 'حکومت عوام کو لوٹنے کا کام کر رہی ہے۔ اگر یہ قانون بہتر ہے تو پھر اسے گجرات، مہاراشٹر ، پنجاب جیسی ریاستوں میں لاگو کیوں نہیں کیا گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ قانون عوام کے لیے بہتر نہیں ہے بلکہ اس سے رشوت جیسے معاملات میں اضافہ ہوگا۔'