ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر نے جے این یو کی وائس چانسلر کے خلاف لونی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
انہوں نے وائس چانسلر کے خلاف نیشنل سیکورٹی ایکٹ لگانے کا مطالبہ کیا ہے، ایم ایل اے نے پولیس کو بتایا کہ جے این یو میں ایک لیکچر کے دوران جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی طرف سے ہندو دیوی دیوتاؤں کو ذاتوں میں تقسیم کرنے کی بدنیتی پر مبنی کوشش کی گئی۔
ایم ایل اے نے الزام لگایا ہے کہ بیان کے ذریعہ جس طرح ہندو دیوی دیوتاؤں کو ذات، اور زبان میں تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے وہ قابل اعتراض ہے۔
یہ ہندو مذہب کے اتحاد کو توڑنے کے لیے بنیاد پرست مسلم ممالک سے فنڈنگ لے کر دیا گیا بیان ہے۔ اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ضروری ہے۔ اس بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:Hate Speech in Ghaziabad: غازی آباد میں بی جے پی رکن اسمبلی کی زہر افشانی
لونی کوتوالی کے ایس ایچ او اجے چودھری نے کہا کہ اس معاملے میں شکایت موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔