ETV Bharat / state

عید الاضحیٰ کی اجتماعی نماز ادا کرنے کا مطالبہ

اس وقت کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور عید الاضحیٰ بھی قریب ہے، جس کے سبب تیاریاں زوروں پر ہیں۔ وہیں وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس کے ہندو مسلمان عید الاضحیٰ کی اجتماعی طور نماز ادا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

demand to allow for assemble to prayer eid ul adha namaz in varansi
عید الاضحیٰ کی اجتماعی نماز ادا کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 5:24 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کانگریس سیوا دل کے سابق ضلعی صدر ہریش مشرا نے کہا کہ، 'اگر 5 اگست کو وزیراعظم نریندر مودی سینکڑوں کی تعداد میں آیودھیا پہنچ کر رام مندر کی سنگ بنیاد رکھ سکتے ہیں، تو مسلم بھائیوں کو بھی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، 'ہندو ہونے کے ناطے اور ہندو مذہب میں پختہ عقیدہ رکھنے کی وجہ سے بھی ہم مسلم بھائیوں کی بکرا عید میں شریک ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت ہند مسلمانوں کو اجتماعی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت دے تاکہ ان کے سالانہ تہوار میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔'

مفتی بورڈ بنارس کے سکریٹری مولانا حسین احمد حبیبی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، 'کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے، ایسے میں بازار کھل گئے ہیں۔ عبادت گاہوں میں بھی پابندی کم کر دی گئی ہیں، ہزاروں کی تعداد میں بازار میں لوگ خرید و فروخت کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ خود 5 اگست کو رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں، جس میں میں امید کی جارہی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہوں گے۔

ایسے میں مسلمانوں کو بھی عید الاضحی کی اجتماعی نماز ادا کرنے کی اجازت دینی چاہیے تاکہ وہ اپنے مذہبی آزادی کے ساتھ عبادات کو انجام دے سکیں۔'

عثمانیہ مسجد کے خطیب و امام مفتی ہارون رشید نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ، 'ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور فرزندان اسلام کو عید الاضحیٰ کی اجتماعی نماز پڑھنے کی اجازت دے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'جب بازار کھل گئے ہیں، سبھی عبادت گاہوں میں قوانین بدل دیے گئے ہیں تو عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی پابندی سمجھ سے بالا تر ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.