ETV Bharat / state

بریلی: سماج وادی پارٹی کے اقلیتی سیل نے اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کیا - اعظم خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

سماجوادی پارٹی اقلیتی سیل کے ضلع صدر محمد اسلم خان کی قیادت میں اعظم خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پارٹی دفتر سے ضلع کلکٹریٹ تک پیدل مارچ نکالا گیا۔

Demand for release of Azam Khan
اعظم خان کو رہا کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 11:24 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں سماجوادی پارٹی کے اقلیتی سیل کے ضلع صدر محمد اسلم خان نے قدآور رہنما محمد اعظم خاں کی رہائی کے لیے پارٹی دفتر سے ضلع کلکٹریٹ تک پیدل مارچ نکالا۔

بریلی: سماج وادی پارٹی کی اقلیتی سیل نے اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کیا

اس دوران پارٹی عہدے داران اور کارکنان نے گورنر کے نام ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے سپرد کرکے حکومت اتر پردیش سے مطالبہ کیا کہ محمد اعظم خاں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

demand for release of azam khan in bareilly
سماج وادی پارٹی کی اقلیتی سیل نے اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کیا

تقریباً ایک برس سے زائد وقت سے سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما محمد اعظم خاں کی رہائی کے لیے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ بریلی میں ”میرا حق فاؤنڈیشن“ کی سربراہ رفیعہ شبنم نے سب سے پہلے محمد اعظم خاں کی رہائی کے لیے مہم چلائی تھی، جس میں اُنہوں نے ضلع انتظامیہ کے توسط سے حکومت اترپردیش کے نام ایک میمورنڈم ارسال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنتر منتر نعرہ معاملہ: اشونی اپادھیائے سمیت 6 افراد پولیس حراست میں

اس کے بعد تمام سماجی تنظیموں نے بھی محمد اعظم خاں کی رہائی کے لیے مارچ نکالا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طویل عرصہ سے محمد اعظم خاں کی رہائی کے معاملہ میں خاموشی اختیار کرنے یا اس معاملہ سے فاصلہ بنائے رکھنے والی سماجوادی پارٹی کی اقلیتی سیل نے محمد اعظم خاں کی رہائی کے لیے پیدل مارچ نکالا۔

اقلیتی سیل کے ضلع صدر محمد اسلم خان کی قیادت میں نکالے گئے اس مارچ میں شامل تمام عہدے داران اور کارکنان نے ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور محمد اعظم خاں کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.