ETV Bharat / state

وارانسی ریلوے اسٹیشن پر دوبارہ اردو بورڈ لگانے کا مطالبہ - منیش شرما، عابد شیخ، شہزادی بانو

اسٹیشن ماسٹر نے وفد کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن سے اردو بورڈ تعمیری کام کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے جس پر وفد نے اعتراض کیا کہ ڈیڑھ برس گزر گئے اور کام بھی مکمل ہوگیا اس کے باوجود بورڈ کیوں نہیں لگا؟

Demand for re-installation of Urdu board at Varanasi railway station
وارانسی ریلوے اسٹیشن پر دوبارہ اردو بورڈ لگانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Feb 4, 2021, 9:00 PM IST

تقریبا ڈیڑھ برس قبل وارانسی ریلوے اسٹیشن سے اردو زبان میں لکھے گئے 'وارانسی' بورڈ کو ہٹادیا گیا ہے، جس کو لیکر آج بنارس کے سماجی کارکنان کے ایک وفد نے اسٹیشن ماسٹر سے ملاقات کر دوبارہ اردو زبان والے بورڈ کو لگانے کا مطالبہ کیا۔

Demand for re-installation of Urdu board at Varanasi railway station
اس وفد میں شامل منیش شرما، عابد شیخ، شہزادی بانو سمیت متعدد افراد موجود رہے۔

وفد کے نمائندہ منیش شرما نے اسٹیشن ماسٹر سے کہا کہ اردو زبان کو اتر پردیش میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے اسے ہٹانا غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔

گزشتہ ڈیڑھ برس سےکینٹ (وارانسی) ریلوے اسٹیشن پر اردو زبان والے بورڈ کو کیوں نہیں لگایا جا رہا ہے انتظامیہ کو جواب دینا چاہیے۔

اسٹیشن ماسٹر نے وفد کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن سے اردو بورڈ تعمیری کام کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے

اسٹیشن انتظامیہ کو یہ بھی یاد دلایا کہ یہ صرف ایک بورڈ ہی نہیں بلکہ اردو زبان ہماری مشترکہ تہذیب کی وراثت کا حصہ ہے اور اس سے گہرا لگاؤ ہے ایسے میں ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور فوراً بورڈ لگایا جائے۔

اسٹیشن ماسٹر نے وفد کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن سے اردو بورڈ تعمیری کام کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے جس پر وفد نے اعتراض کیا کہ ڈیڑھ برس گزر گئے اور کام بھی مکمل ہوگیا اس کے باوجود کیوں نہیں لگا؟ جس پر اسٹیشن ماسٹر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ 15 دنوں میں بورڈ دوبارہ لگا دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.