اس موقع پر شہر قاضی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے شاپنگ مال، بازار اور سینما گھروں کو کھولا جارہا ہے، اسی طرح عیدگاہ میں بھی نماز کی اجازت دی جائے، ساتھ ہی قربانی سے متعلق جانوروں کے لیے نوچندی میدان بازار لگانے کی بھی اجازت دی جائے تاکہ لوگ آسانی سے قربانی کے جانور خرید سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: مسلمان سادگی سے عید الاضحیٰ منائیں: عبدالحمید ازہری
ضلع میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں جس طرح سے کمی درج کی جارہی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے عبادت گاہوں میں شرائط کے ساتھ عبادت کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔