بھارت کے عظیم مجاہد آزادی اشفاق اللہ خان Ashfaqullah Khan کا خواب ملک کو انگریزوں سے آزاد کرانا تھا، اس کے لیے انہوں نے کئی سارے کارنامے کو انجام دیئے جس سے بدزن ہوکر انگریزوں نے انہیں پھانسی کی سزا دی اور وہ ملک کے لئے شہید ہوگئے۔
حکومت مجاہدین آزادی کے اہل خانہ میں سے کسی فرد کو حکومتی اداروں میں ممبر منتخب کرے اور موجودہ وقت میں جو حکومتی ادارے ہیں یا سڑکیں ہیں وہ مجاہدین آزادی کے نام پر منسوب کرے تاکہ ان کو سچا خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔
شاداب اللہ خان نے کہا کہ 'رواں برس آزادی کو 75 برس مکمل ہوئے ہیں ایسے میں ان مجاہدین آزادی کو یاد کرنے کا بہترین موقع ہے جنہوں نے جنگ آزادی میں اپنی جان قربان کر دی تھی'۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ اشفاق اللہ خان اور رام پرساد بسمل Ram Prasad Bismil کی ایک بہترین جوڑی تھی جو آزادی کے متوالے تھے۔ جب مجاہدین آزادی کو احساس ہوا کہ آزادی کی شمع روشن کرنے کے لئے مال و دولت کی ضرورت ہے تو انہوں نے کاکوری میں انگریزی خزانے سے لدی ٹرین کو لوٹ لیا تھا جس کے بدلے میں انگریزی حکومت نے انہیں گرفتار کرکے فیض آباد کی جیل میں پھانسی دی تھی۔ اور رام پرساد بسمل کو گورکھپور کے جیل میں پھانسی دی تھی۔