ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع میں مختلف تجارتی و سماجی تنظیموں نے امروہہ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن ٹنڈا سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم حوالہ کیا۔ میمورنڈم میں مختلف تنظیموں کی جانب سے امروہہ میں ایک اور پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تاجرین اور سماجی کارکنوں نے بتایا کہ اترپردیش کے وزیراعلی کو ایک میمورنڈم بھجوایا گیا۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ امروہہ شہر میں تقریباً ڈھائی لاکھ سے زیادہ آبادی ہے جبکہ اب تک انگریزوں کے دور کی طرح یہاں صرف ایک ہی کوتوالی ہے۔ انہوں نے بڑھتی آبادی کے پیش نظر امروہہ میں ایک اور پولیس اسٹیشن کی تعمیر پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ محلہ کوٹ میں نئی چوکی تعمیر کی گئی تاہم اسے پولیس اسٹیشن میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔