ETV Bharat / state

Madrasa Modernization Teacher: ماڈرنائزیشن مدرسہ ٹیچرز کو مستقل کیے جانے کا مطالبہ

بھارت کی تقریباً آٹھ ریاستوں میں مدرسہ ماڈرنائزیشن منصوبے کو لاگو کرکے مدرسے چلائے جا رہے ہیں۔ اترپردیش میں تقریباً پندرہ سو انتالیس مدرسے ہیں، سبھی مدرسوں میں بچوں کو بہتر تعلیم مہیا کرائی جارہی ہے۔ لیکن مدرسہ ٹیچرز کی تنخواہ میں اضافہ کیا جانا چاہیے اور ہر مہینے وقت پر تنخواہ دی جانی چاہیے۔  Madrasa Modernization Teacher

مرداباد-مدرسہ ماڈرنائزیشن کے ٹیچر کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 9:42 AM IST

مرادآباد: اتر پردیش مدرسہ ٹیچرز یونین کے صدر عظیم اللہ خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کہ 'ہم نے ماڈرنائزیشن مدرسہ ٹیچروں کو مستقل کیے جانے کا مطالبہ حکومت سے کیا ہے اور کہا ہے کہ ماڈرنائزیشن مدرسہ کے منصوبے کو فروغ دینے کے لیے جس طرح سے حکومت کام کر رہی ہے اس منصوبے کے تحت بچے مدرسہ میں ہندی، انگلش، اردو اور عربی کی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔ Demand for Madrasa Modernization Teacher

مدرسہ ماڈرنائزیشن کے ٹیچر کا مطالبہ
اترپردیش مدرسہ ٹیچر یونین کے صدر عظیم اللہ خان نے کہا کہ حکومت کو جلد سے جلد مدرسہ ٹیچر یونین کی تنخواہ دی جانی چاہیے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے تقریباً چار سال سے تنخواہ نہیں ملی ہے حکومت کو اس طرف بھی غور کرنا چاہیے۔ مدرسہ ٹیچرز یونین کے صدر نے اپنا یہ میمورنڈم مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم پروجیکٹ Modernization Scheme Project کے رکن شمیم قاسمی کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مدرسہ ٹیچر یونین کے صدر نے کہا کہ مدرسہ ماڈرنائزیشن منصوبے کو مستقل کیا جانا چاہیے۔ یہ منصوبہ ملک کی تقریباً آٹھ ریاستوں میں چلایا جا رہا ہے اترپردیش میں تقریباً پندرہ سو انتالیس مدرسے ہیں، سبھی مدرسوں میں بچوں کو بہتر تعلیم مہیا کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سبھی مدرسہ ٹیچروں کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے اور ہر مہینے وقت پر تنخواہ دی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.