ETV Bharat / state

Azam Khan: اعظم خان کی فوری رہائی کا مطالبہ - لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال

میدانتا ہسپتال میں زیرعلاج سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی رہائی کی مانگ ان کے حامی مختلف انداز میں کررہے ہیں۔

اعظم خان کی فوری رہائی کا مطالبہ
اعظم خان کی فوری رہائی کا مطالبہ
author img

By

Published : Jul 27, 2021, 10:01 PM IST

اترپردیش کے رامپور میں سماج وادی سمرتھک مورچہ کے قومی صدر عظیم اقبال ایڈووکیٹ نے اعظم خاں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں، عوامی نمائندے ہیں جب کہ ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اور حکومت کی جانب سے انہیں اذیتیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے اعظم خان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

اعظم خان کی فوری رہائی کا مطالبہ

لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں زیرِ علاج رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی رہائی کے مطالبے میں اب شدت پیدا ہورہی ہے۔ سماج وادی سمرتھک مورچہ کے قومی صدر عظیم اقبال نے اعظم خاں کے خلاف حکومت کی جانب سے کی جارہی کاروائیوں پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خاں کوئی دہشت گرد نہیں ہیں بلکہ وہ ایک عوامی نمائندے ہیں۔

عظیم اقبال نے کہا کہ اعظم خاں تعلیم یافتہ، علم دوست، رکن پارلیمان اور قابلِ احترام شخصیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی اور رامپور پبلک اسکول جیسے تعلیمی اداروں کو قائم کرنے والے اعظم خاں پر اس طرح کا رویہ نامناسب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Azam Khan: اعظم خاں کی رہائی کے لئے اے ایم یو طلبہ کا 'انصاف مارچ' صدرِ جمہوریہ کے نام میمورنڈم

واضح رہے کہ 16 ماہ سے سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی صحت خراب ہونے کے بعد دوبارہ انہیں لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں شریک کیا گیا۔ اس دوران اعظم خاں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ان کے حامیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.