اتر پردیش کے مرادآباد میں تھانہ مغل پورہ رام گنگا ندی کے علاقے میں برسوں سے سرکاری زمین پر رہ رہے متعدد غریب خاندانوں کے مکانوں کو مرادآباد بلدیہ کے ذریعہ ہٹایا جا رہا ہے۔
مکانوں کے ہٹائے جانے سے غریب اور بے سہارا لوگ بے گھر ہو رہے ہیں۔
متاثرین متبادل گھر اور زمین کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل اعلٰی افسران کے دفاتر کا چکر لگا رہے ہیں اور اپنے مطالبات کے لیے لگاتار احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی بھی اعلی افسر ان کی طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔
سبھی بے سہارا لوگوں نے آج پھر کمشنر کے دفتر پر احتجاج کر کے میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کیا ہے کہ ہم برسوں سے یہاں رہ رہے ہیں۔ ہم نے محنت مزدوری کرکے مکان بنائے تھے اور لیکن بلدیہ کے ذریعہ ہمارے مکان توڑے جانے سے تقریبًا بیس سے بائیس خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ لہٰذا ہماری مانگ ہے کہ جب ہم لوگوں کو یہاں سے ہٹایا ہی جا رہا ہے تو 'پردھان منتری آواس یوجنا' کے تحت ہم کو گھر دئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے مسائل پر بحث کے لیے حکومت اور حزب اختلاف متفق
احتجاج کرنے والے متاثرین نے بتایا مکان توڑے جانے کے بعد سے کوئی بھی اعلیٰ افسر ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہے۔