ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں سروہ برہمن مہاسبھا کے صدر امت وتس کی قیادت میں آج مظفر نگر کے اے ڈی ایم امت کمار کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا، جس میں مندروں میں پوجا پاٹھ کرنے والے پجاریوں کے لئے راشن اور مالی امداد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس دوران امت وتس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لاک ڈاون کی وجہ سے ،مندروں کے دروازے گزشتہ کئی روز سے بند ہیں، جس سے مندروں کے پوجاری معاشی بہران کے شکار ہو گئیں ہیں۔ اور وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کئی طرح کے پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں، اس لئے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ مندر کے پوجاریوں کے مسائل حکومت کے جانب سے حل کئے جائیں۔
اس کے بعد ضلع صدر امت وتس نے کہا کہ عوام حکومت کے احکامات پر عمل کریں اور اپنے گھروں میں محفوظ رہے تاکہ کورونا کو شکست دیاجا سکے۔