ETV Bharat / state

مسلم خاتون پر گولی چلانے والے ملزم انسپکٹر کے خلاف بلڈوزر کاروائی کا مطالبہ - علیگڑھ میں مسلم خاتون پر انسپکٹر کی فائرنگ

ضلع علیگڑھ تھانہ کوتوالی اوپر کوٹ کے اندر خاتون پر گولی چلانے والے ملزم فرار داروغہ کو گرفتار کرکے اس کے گھر بلڈوزر چلانے اور شدید زخمی خاتون کے خاندان کو ایک سرکاری نوکری اور 50 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مسلم خاتون پر گولی چلانے والے ملزم انسپکٹر کے خلاف بلڈوزر کاروائی کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 3:49 PM IST

مسلم خاتون پر گولی چلانے والے ملزم انسپکٹر کے خلاف بلڈوزر کاروائی کا مطالبہ

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ کوتوالی اوپر کوٹ جمع مسجد پر اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب منوج کمار شرما نامی دروغہ کی سروس بندوق سے چلی گولی تقریبا 55 سالہ عشرت نگار خاتون کے سر میں لگ گئی جسے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں علاج کے لئے داخل خود پولیس نے کروایا تھا۔ خاتون عمرہ پر جانے کے لئے اپنے پاسپورٹ انکیوری کے لئے دروغہ کے بلانے پر آئی تھی۔

واقعے کے بعد تھانے میں کہرام مچ گیا اور خاتون کو فوری طور پر علاج کے لیے میڈیکل لے جایا گیا، جہاں خاتون کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اس واقعے میں خاتون کے سر میں گولی لگی اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ سیاسی لیڈران، سماجی کارکنان اور اہلہ خانہ کی جانب سے فرار ملزم دروغہ کو جلد گرفتار کرکے اس کے گھر بلڈوزر چلانے، زخمی خاتون کے خاندان میں سے کسی ایک کو سرکاری نوکری اور 50 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

علیگڑھ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی کے مطابق تھانے میں انسپکٹر کی بندوق سے خاتون کو سر میں گولی لگی ہے، فی الحال انسپکٹر فرار ہے، جلد محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ لاپرواہی کی بنیاد پر مذکورہ انسپکٹر منوج شرما کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، زخمی خاتون کا علاج ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے، واقعہ کی فوٹیج جانچ فیلڈ یونٹ کی طرف سے حاصل کر جانچ کرائی جارہی ہے۔

موقع پر موجود زخمی خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ کئی روز سے پاسپورٹ انکوائری کرانے کے لئے بلایا جارہا تھا گزشتہ روز جمعہ کا دن تھا تو ہم کوتوالی پہنچے تھے جہاں پستول چیک کرنے کے نام پر اسٹیٹ فائر کیا جو دفتر میں موجود خاتون کے سرمیں لگا اور میر والدہ موقع پر ہی شدید زخمی ہوگئی۔ وہیں موقع پر موجود کچھ لوگوں نے انسپکٹر پر پاسپورٹ کی تصدیق کے نام پر رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔

علیگڑھ پولیس کی جانب سے تھانے کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کئے گئے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دروغہ کی بندوق سے چلی گولی خاتون کے سر پر لگی ہے۔ وہیں سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیرا للہ خان نے کہا کہ صوبہ کے سربراہ یوگی آدیتہ ناتھ کہتے ہیں کہ لوگوں کو ٹھوکو اور انکی پولیس وہیں کام کررہی ہے، انھوں نے کہا کہ جس دروغہ نے گولی چلائی ہے یا چلی ہے اسکے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے اگر پولیس اسے بچانے کی کوشش کریگی تو پھر شہر کے حالات خراب ہونگے اور اسکے لئے ضلع انتظامیہ خود ذمہ دار ہوگا۔

بہوجن سماجوادی پارٹی کے سابق علیگڑھ میئر محمد فرقان نے اس کو ناانصافی بتاتے ہوئے کہا کہ خاتون کو گولی ماری گئی ہے اس لئے اس پورے معاملے کی جانچ ہونی چاہیے اور صرف دروغہ کو معطل کرنا حل نہیں ہیں، اس کو سزا ہونی چاہیے، اگر منصف ہی بےایمان ہوگا تو انصاف کس سے مانگا جائے گا۔ انہوں نے دروغہ کے گھر بلڈوزر چلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ زخمی خاتون کی پڑوسن کا کہنا ہے کہ اب خواتین کے لباس دیکھ کر نشانہ بنایا جا رہے ہے، کیا اب ہم لباس پہن کر گھر سے نہیں نکلیں تاکہ ہماری پہچان نہیں ہو سکے اور ہمیں نشانہ نہیں بنایا جائے، ملک میں اب مسلم لڑکیاں اور خواتین محفوظ نہیں ہیں، پولیس تھانے میں بھی خواتین محفوظ نہیں ہیں، 50 لاکھ روپے کا معاوضہ اور ایک سرکاری نوکری کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علیگڑھ میں پولیس انسپکٹر کی گولی سے خاتون شدید زخمی

اے ایم یو طلباء رہنما محمد عارف تیاگی نے بتایا جب سے بی جے پی حکومت آئی ہے، 2014 سے ملک کے اندر نفرت کا ماحول ہے یہ سب کو معلوم ہے۔ ٹرین میں، سڑکوں پر اور اب تھانے میں گولی ماری جا رہی ہے۔ الزام عائد کرتے ہوئے کہا وائرل سی سی ٹی فوٹیج کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جان پوچھ کر گولی ماری گئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.