ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں واقع خانقاہ حضرت بھولے شاہ دیوان قلندر کے سجادہ نشین و دیگر اراکین نے حکومت ہند سے حضرت خواجہ غریب نواز کی شان میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے ٹی وی اینکر پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حضرت غریب نواز کے عقیدت مند بلاتفریق ملت و مذہب پورے روئے زمین پر پھیلے ہوئے ہیں۔ غریب نواز کے شان میں گستاخی کرنے والے اینکر کو میں دعوت دے رہا ہوں کہ وہ تعصب کی عینک اتار کر تاریخ کا مطالعہ کریں یقینا انہیں معلوم ہو جائے گا کہ مذہب اسلام کی ترقی کا راز کیا ہے۔
انہوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ حضرت غریب نواز کی شان میں گستاخی کرنے والے اینکر پر سخت کاروائی کی جائے تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال باقی رہے .