ETV Bharat / state

National Sports قومی کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے دہلی کے کھلاڑی اعزاز سے نوازے گئے - کھلاڑیوں کو اعزاز

دہلی اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گجرات میں منعقدہ 36ویں قومی کھیلوں میں 70 تمغے جیتنے والے دہلی کے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ National Sports

قومی کھیلوں میں تمغے جیتنے والے دہلی کے کھلاڑی اعزاز سے نوازے گئے

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 10:42 AM IST

نئی دہلی:دہلی اولمپک ایسوسی ایشن نے 36ویں قومی کھیلوں میں تمغہ جیتنے والے دہلی کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں وائی ایم سی اے کے ٹورسٹ ہاسٹل، کناٹ پلیس میں جے سنگھ مارگ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس دوران مختلف مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتنے والے اور ان کے کوچ بنیادی طور پر موجود تھے۔ تقسیم ایوارڈ تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کھلاڑیوں کو اعزاز دینے کے لیے موجود تھے۔ دہلی حکومت میں کھیل اور تعلیم کے ڈائریکٹر آئی ایس ایس ہمانشو گپتا، ڈپٹی ڈائریکٹر سنجے کمار امباستا کے علاوہ دہلی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کلدیپ وتس، ریٹائرڈ آئی پی ایس دیپک مشرا، اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ سنجیو کمار شرما.نیرج سنگلا، سروج شرما کے علاوہ گجرات جانے والی ٹیم کے سربراہ راج کمار اور مکیش وتس کی موجودگی میں تمام کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

قومی کھیلوں میں تمغے جیتنے والے دہلی کے کھلاڑی اعزاز سے نوازے گئے

اس موقع پر مہمان خصوصی ہمانشو گپتا نے کہا کہ گجرات میں منعقدہ 36 ویں نیشنل گیمز میں دہلی کے کھلاڑیوں نے قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ کھلاڑیوں کی ضرورت کے لئے جو بھی اقدامات کئے جائیں گے ہم وہ کریں گے۔ کھلاڑیوں کے لئے کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔کھلاڑی صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ Delhi Athletes Won Medals In National Sports Were Felicitated

یہ بھی پڑھیں:Badaun Sketch Artist Noor Jahan بیک وقت 15 تصویریں بنانے والی اسکیچ آرٹسٹ نور جہاں سے خصوصی گفتگو

دہلی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کلدیپ وتس نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں اس بات کی بھی فکر ہے کہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع کیسے فراہم کئے جائیں۔ سونیا وہار واٹر اسپورٹس کلب کے موہت بگھیل اور سونیا وہار واٹر اسپورٹس کلب کی ندھی بھاردواج نے کینو سلالم واٹر اسپورٹس مقابلے میں خواتین کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیت کر دہلی اور ان کے کلب کا نام روشن کیا۔گجرات گیمز میں دہلی کی بھاویہ سچدیوا نے تیراکی کے مقابلے میں سب سے زیادہ تمغے لے کر دہلی کا نام روشن کیا۔Delhi Athletes Won Medals In National Sports Were Felicitated

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.