ETV Bharat / state

دہلی جنسی زیادتی معاملہ: سہارنپور میں بھیم آرمی کا کینڈل مارچ - دہلی میں نو سالہ بچی کی جنسی زیادتی کے بعد قتل

دہلی میں نو سالہ بچی کے ساتھ ہوئے جنسی زیادتی اور قتل معاملے کے خلاف سہارنپور میں بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے کارکنان نے کینڈل مارچ نکال کر احتجاج کیا۔ اس دوران قصور واروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

دہلی جنسی زیادتی معاملہ: سہارنپور میں بھیم آرمی کا کینڈل مارچ

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 10:53 AM IST

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دہلی میں ایک نو سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ مندر کے پجاری اور اس کے چار ساتھیوں نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کا قتل کر کے اس کو جلا نے کی کوشش کی۔

اس معاملہ میں پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ اسی کے تحت سہارنپور میں بھی بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے کارکنان نے گاندھی پارک سے گھنٹہ گھر تک کینڈل مارچ نکالا گیا۔

دہلی جنسی زیادتی معاملہ: سہارنپور میں بھیم آرمی کا کینڈل مارچ

یہ بھی پڑھیں: معصوم کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کی تحقیقات کرائم برانچ کے سپرد

اس دوران مظاہرین نے کہا کہ جس طریقہ سے کچھ تنظیمیں مندر کے پجاری کے مرنے پر پورے ملک میں ہنگامہ آرائی کرتی ہیں اور سرکاری جائیداد کو آگ لگانے کا کام کرتے ہیں، مگر آج ایک غریب دلت بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور اسے قتل کیا گیا مگر آج وہ سب تنظیمیں خاموش ہیں۔ اس سے صاف ظاہر کہ وہ بی جے پی کے اشارے پرکام کرنے والی تنظیمیں ہیں اور ملک کے اندر افرا تفری پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔' جبکہ بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی بہو، بیٹیوں کو عزت دینے کا کام کرتی ہے اور جب تک قصورواروں کو پھانسی نہی دی جاتی بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی پورے ملک میں اس طرح کا احتجاجی مظاہرہ کرتی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.