خوشبو والے شہر کے نام سے جانے جانا والا شہر قنوج میں ایک تہوار کا ماحول ہے جب سے وہ بی جے پی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے والدین اور بھائیوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ مٹھائی تقسیم کی جارہی ہے اور بینڈ بج رہے ہیں اور لوگ خوشیاں منا رہے ہیں۔
قنوج کے قصبہ گرسہائے گنج کے محلہ شاستری نگر کے رہائشی آدیش گپتا کو دہلی کا بی جے پی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ دہلی میں بی جے پی کے ریاستی صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پر قنوج میں تہوار کا ماحول ہے۔ ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کی بھیڑ لگی ہے، ان کے والدین سمیت پورا خاندان خوشی کے ساتھ جشن منا رہا ہے۔
عطر کے شہر قنوج میں آدیش گپتا کے بچپن کی تعلیم پرائمری اسکول میں ہوئی، اس کے بعد اس شہر میں جونیئر ہائی اسکول اور پھر مدن موہن مالویہ انٹر کالج میں تعلیم حاصل کی۔ اس دوران آدیش گپتا نے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد میں شمولیت اختیار کی۔ سال 1994 میں وہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد فرخ آباد میں ضلع تنظیم کے وزیر کے عہدے پر فائز ہوئے۔
اس تنظیم میں فعال شمولیت کے ساتھ وہ 2008 میں دہلی چلے گئے جہاں انہوں نے ہنر مند سیاست کا آغاز کیا۔ آدیش گپتا کو بھارتیہ جنتا یووا مورچہ سے اپنے سیاسی کیریئر کے آغاز ہی میں 2010 میں بی جے پی کا قومی وزیر بنایا گیا تھا۔ 2017 میں اس نے دہلی کے پٹیل نگر سے الیکشن لڑا اور کونسلر کا انتخاب جیت لیا۔ 2018 میں پارٹی کے ذریعہ انہیں شمالی دہلی کا میئر بنا دیا گیا۔ جو ان کے لئے ایک عظیم کارنامہ ثابت ہوا۔ اس دوران انہوں نے اپنی مدت کار کے ایک سال کے اختتام کے بعد پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا شروع کیا۔ ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے دہلی کے ریاستی صدر کے عہدے کی ذمہ داری آدیش گپتا کو سونپی۔
آدیش گپتا کو 1989 میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کل وقتی سٹی سربراہ کے طور پر بنایا گیا۔ اس کے بعد 1992 میں فرخ آباد ضلعی سربراہ بنا دیا گیا، 1993 میں انہوں نے اٹاوہ کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1995 میں ریاستی وزیر آگرہ رہے۔ 1997 میں وہ اپنے کام کے سلسلے میں دہلی پہنچے اور پھر 2004 میں انہوں نے بی جے پی کی سیاست میں فعال کردار ادا کیا۔ 2005 میں انہیں بی جے پی یووا مورچہ کا دفتری وزیر بنایا گیا۔ 2006 میں انہیں قومی وزیر کی ذمہ داری دی گئی۔ 2017 میں مغربی پٹیل نگر دہلی سے کونسلر کے عہدے پر انتخاب لڑا۔ انہیں 2018 میں دہلی کا میئر بنایا گیا اور اب وہ 2020 میں بی جے پی کے ریاستی صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے۔
آدیش گپتا بھلے دہلی میں رہتے ہیں لیکن وہ اپنے آبائی گھر کی یادوں کو کبھی بھی خود سے دور نہیں کریں گے کیونکہ ان کے والد شمبھو دیال گپتا اور والدہ ارمیلا دیوی کے ساتھ ان کے دو چھوٹے بھائی دھرمیندر اور دیویندر یہاں رہ رہے ہیں۔ ان کے کزن اتل گپتا ویاپار منڈل کے صدر ہیں۔ سب سے چھوٹے بھائی دیویندر دیو بی جے پی کے عمر دا منڈل کے انچارج ہیں اور ساتھ ہی دھرم کانٹے کا کام دیکھتے ہیں اور دوسرا بھائی دھرمیندر گھر کے باہر میڈیکل اسٹور چلا رہا ہے۔ فیملی سے وابستہ آدیش گپتا کو دارالحکومت دہلی کا چارج سنبھالنے کے لئے پارٹی نے منتخب کیا ہے۔
آدیش کے چھوٹے بھائی دیویندر دیو نے بتایا کہ آدیش گپتا نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز بھارتیہ جنتا یووا مورچہ سے کیا، یورا مورچہ میں قومی وزیر بننے کے بعد وہ قومی دفتر کے وزیر کے عہدے پر منتخب ہوئے۔ ان کی سرگرمی دیکھ کر پارٹی نے انہیں بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری قرول باغ نامزد کیا، جس کے بعد آدیش گپتا کا سیاسی کیریئر بڑھتا ہی گیا اور 2017 میں وہ مغربی پٹیل نگر سے کونسلر منتخب ہوئے۔ کونسلر بننے کے بعد پارٹی نے انہیں ایک بہت بڑی ذمہ داری سونپی اور 2018 میں شمالی دہلی کے میئر بن گئے۔