ETV Bharat / state

بارہ بنکی: تنازع کے بعد بند مسجد کو کھولنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 2:14 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد میں گذشتہ دو ہفتے قبل کچھ لوگوں نے شرارت کی اور مسجد میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد مسجد کو بند کردیا گیا اور کچھ بے قصور لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

delegation-of-ulema-called-on-dm-and-demanded-permission-for-prayers-in-mosque
بارہ بنکی: علماء کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات، مسجد میں نماز کی اجازت دینے کا مطالبہ

مسجد میں نماز کی پابندی کے معاملے میں جمعرات کو ضلع کے 27 علما نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کر کے جمعہ سے نماز کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

ضلع کے قاضی عبد المصطفی صدیقی حشمتی کی قیادت میں اس وفد نے ڈی ایم کے نمائندے کو میمورنڈم دے کر بے قصوروں پر ہو رہی بے جا کارروائی کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ صبح تقریبا 11 بجے 27 علما کے وفد نے ڈی ایم دفتر پہنچ کر میمورنڈم دیا۔ ڈی ایم کی غیر موجودگی میں وفد نے ایکسٹرا مجسٹریٹ اس پی وشوکرما سے گفتگو کی۔

بارہ بنکی: علماء کے وفد کی ڈی ایم سے ملاقات

اس موقع پر قاضی عبدالمصطفی صدیقی حشمتی نے کہا کہ ہم نے مسجد میں جمعہ کو نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور بے قصوروں پر غیر قانونی کاروائی نہ کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی ایم کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام رپورٹ ڈی ایم کو بھیج دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد میں نماز شروع ہونے سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب مسجد کے تمام دستاویز موجود ہیں۔ اس کے باوجود نماز کا نہ ہونا عجب ہے۔ اگر مسجد میں جلد از جلد نماز شروع نہیں ہوئی تو وہ وزیراعظم اور صدر جمہوریہ تک اپنے مطالبات لے کر جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.